Lesson-4

لیسن نمبر 4: ماں کے ساتھ ہمدردانہ تعلق قائم کرنا

دورانیہ: ۱۰ منٹ دورانیہ: ۵ منٹ

ہم نے کورس نمبر ۱ کے پہلے موڈیول میں سیکھا کہ بہترین پرورش پروگرام کا یہ ستون ماں کے ساتھ کی جانے والی ہر ملاقات پر لا گو ہوتا ہے لیکن آپ ملاقات کے آغاز میں کچھ وقت اسکے لیے مختص کر سکتے ہیں۔
• ہمیشہ ماں کو احساس دلائیں کہ آپ ان کی بات سننے کے لئے موجود ہیں اور انکی رازداری کا خیال رکھیں گے۔اس کا مقصد یہ ہے کہ ماںآپکے ساتھ سکون اور کھل کے بات کرسکے۔جب ماں یہ محسوس کرے گی کہ آپ کو اس کا احساس ہے تو وہ آپکی بات کو توجہ سے سنے گی اورآ پ کی بات کا اس پراثربھی ہو گا
• آپ کا ماں کی بات کو ہمدردی سے سننا مرہم کا کردار ادا کرے گا اور اس کو اپنے حالات سے مقابلہ کرنے میں مدد کرے گا۔
• آپ ماؤں کی تب ہی مدد کرسکیں گے جب وہ آپ سے کھل کر اپنی پریشانیوں کے بارے میں بات کرے گی۔

ہمدردانہ تعلق قائم کرنے کیلئےآپ ماں سے پوچھ سکتے ہیں۔
”آپ کے کتنے بچے ہیں ۔(اگر بچے ہیں تو)ان کے پہلے حمل کیسے تھے۔ شادی کو کتنا وقت ہو گیا ہے۔کہاں سے شادی ہو کر آئی ہے۔ حمل کے پچھلے چھ ماہ کیسے گزرے ہیں۔”

ماں کی صحت کے متعلق بھی پو چھیں۔
نوٹ: ماں کے متعلق بات چیت کرنے سے ماں کو احساس ہو گا کہ آپ اس کیلئے یہاں پر موجود ہےاور اس سے ہمدردانہ تعلق قائم ہو گا۔

رازداری
ماں کے ساتھ ایک اچھا تعلق بنانے کے لیے اعتبار اور رازداری بہت اہم ہیں۔
ماں کو رازداری کے اصولوں کی یا ددہانی کروائیں اور ماں کو یقین دلائیں تاکہ وہ آپ سے کھل کر بات کر سکیں ۔
بر ائے مہربانی اپنی پر یشانیا ں اور مسائل مجھ سے شیئر کرنے میں کو ئی جھجھک محسوس نہ کر یں ۔ملاقات کے دوران آپ جو بھی معلو مات مجھے دیں گی وہ مجھ تک اور ہماری ٹیم تک ہی محدود رہیں گی ، تاہم اگر مجھے لگا کہ آپ کو یا کسی دوسرے کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہو ، تو ایسی صورتحال میں آپ کی بھلائی کے لئے مجھے یہ معلومات متعلقہ ماہرین تک پہنچانی ہو گی تاکہ آ پ کی بروقت مد د کی جا سکے۔