Lesson-12

لیسن نمبر 12: ماں کو ملاقات میں بتائے گئے پیغامات کی دوہرائی کروانا

دورانیہ: ۱۰ منٹ

ماں کو ملاقات میں بتائے جانے والے اہم پیغامات کی دہرائی کروائیں۔
•                    بہترین پرورش پروگرام کا تعارف، مقصد اور پروگرام میں کی جانے والی ملاقاتوں کی ترتیب
•                    گھرانے کی شمولیت کویقینی بنانا
•                     بہترین پرورش پروگرام کی کامیابی کے اصول
•                    ماں کے ساتھ مل کرمددگار کا تعین کرنا
•                    اپنے موڈ کو جاننا

ماں کو بتائیں کہ اگلی ملاقات سے ہوم ورک (گھر کے لئے دی جانے والی مشقیں ) بھی اس پروگرام کا حصہ ہوں گے۔ ان میں ہر ملاقات کے اختتام میں گھر کے لئے مشق دی جائے گی اور اگلی ملاقات کے شروع میں اس پر بات چیت کی جائے گی اور اگر اس کام کو کرنے میں کوئی مشکل پیش آتی ہے تو اسے بھی بات چیت سے حل کرنے کی کوشش کریں گے۔

 ہیلتھ کیلنڈر کا تعارف:
ماں اور اور دیگر افراد کو ہیلتھ کیلنڈر دکھائیں اور وضاحت کریں کہ سامنے دی گئی تصویریں پہلی ملاقات میں جو کچھ کہا گیاہے ۔اس کی یا دہانی کراتی رہیں گی۔

 گھر میں کسی جگہ کو ہیلتھ کورنر کا نام دینا:

گھرانے سے کہیں کہ وہ گھر کے کسی کونے کو مخصوص کر یں ۔جہاں ہیلتھ کیلنڈر لگایا جا سکے۔یہ جگہ ایسی ہونی چاہے، جہاں کیلنڈر نظر تو آتا ہو لیکن بچوں کی پہنچ سے دور ہو۔
 ماں کی مد دکیلئے کسی فرد کا انتخاب: ماں سے کہیں کہ وہ گھرمیں ایک یا زیادہ لوگوں کو تعین کرے جو پروگرام کے مختلف کاموں اور گھریلوں معمولات میں ان کی مدد کر سکیں۔

ملاقات کا اختتام
ماں سے مندرجہ ذیل سوالات پو چھتے ہوئے ملاقات کا اختتام کر یں
1.                    آپ کو آج کی ملاقات کیسی لگی ؟
2.                    کیا ملاقات کے دوران جو بھی باتیں ہو ئیں وہ آپ کو سمجھ آگئی ہیں؟
3.                    کیا کوئی چیز ایسی ہے جس کو مختلف طر یقے سے کیا جا سکتا تھا؟

•                     ماں کو جواب دینے اور اپنے مسائل بتانے کے لیے کچھ وقت دیں ۔ یہ بھی بہت اہم ہے کہ اُن تمام مشکلات پر غور کریں جن کا سامنا پر وگر ام میں حصہ لینے کے لیے ماں کو کرنا پڑ سکتا ہے۔ماں کے مسائل کو سمجھنے کی کو شش کر یں ،اُن کے مسائل کا حل تلاش کر یں اور اُس کے لیے منصوبہ بندی کر یں

•                     ماں کو پروگرام میں کی جانے والی ملاقاتوں کے شیڈول کا حوالہ دیتے ہو ئے اگلی ملاقات کے وقت اور تاریخ کی یاد دہانی کروائیں ۔ماں کو بتائیں کہ اگلی ملاقات میں ہم حمل کے دوران ماں کی صحت کے بارے میں بات کریں گے۔