Lesson-4

لیسن نمبر4 : پچھلی ملاقات میں ماں کو بتائے جانے والے پیغامات کی دوہرائی کروانا

دورانیہ : ۱۰ منٹ

ماں اور گھرانے کی خیریت معلوم کرنے کےبعد اور ملاقات کے مقصد کے بارے میں بتا کر پچھلی ملاقات میں بتائے جانے والے پیغامات کی ماں کو دہرائی کروائی جائے گی اور اور اسکے ساتھ پچھلی ملاقات میں دیئے جانے والے ہوم ورک کی بھی دہرائی کروائی جائے گی۔

ماں اور گھرانے کو پچھلی ملاقات میں بتائے جانے والے پیغامات کی دہرائی کرائیں۔ پروگرام کا مقصد، اہمیت اور ترتیب دہرائیں۔ تاکہ ماں کو پروگرام کی ترتیب اور اس سے متعلق اہم معلومات یاد رہ سکیں ۔

پچھلی ملاقات میں ہم نے ان موضوعات پر بات کی تھی:
•                    بہترین پرورش پروگرام کا مقصد اور پروگرام میں کی جانے والی ملاقاتوں کی ترتیب
•                    گھرانے کی شمولیت کویقینی بنانا
•                    بہترین پرورش پروگرام کی کامیابی کے اصول
•                    ماں کے ساتھ مل کر مددگار کا تعین کرنا
•                    اپنے موڈ کو جاننا
ماں سے پوچھیں کہ گھر کے کس حصے کو انہوں نے ہیلتھ کورنر کا نام دیا ہے۔ اگر اس میں انھیں کوئی مشکل آئی ہے تو بات چیت کے ذریعے اسے حل کرنے کی کوشش کریں۔مددگار کے بارے میں پوچھیں اگر وہ موجود ہے تو اسے بھی گفتگو میں شامل کریں۔
ماں کو پروگرام کے تین پہلوں کی یاد دہانی کروائیں اور بتائیں کہ آج ہم پہلے پہلویعنی ماں کی صحت کے بارے میں بات کریں گے۔