Lesson-7

لیسن نمبر 7 : مسائل کی موجودگی میں زندگی میں توازن کیسے لایا جائے؟

دورانیہ:۱۰منٹ

موڈ چارٹ کے دوران اگر آپ کو لگے کہ ماں پریشان ہے اور اس کو کوئی مشکلات پیش ہیں اور وہ غیر صحتمند سوچوں کا اظہار کرے تو آپ ماں کو مسائل کی موجودگی میں توازن لانے کے بارے میں بات کریں گے۔
•                    ماں کو تصویر نمبر A دکھائیں اور پوچھیں کہ ماں کو اس تصویر میں کیا سمجھ آرہی ہے ؟
ماں کو وضاحت کریں کہ تصویر Aمیں ایک مایوس ماں دکھائی گئی ہے جس کی زندگی میں مسائل کا بوجھ بہت زیادہ ہے۔ماں سے پوچھیں کہ کیا وہ بھی ایسا محسوس کرتی ہے؟
•                    پھر ماں کو تصویر B دکھائیں اور پوچھیں کہ ماں کو اس تصویر میں کیا سمجھ آرہی ہے؟
ماں کی رائے جاننے کے بعد وضاحت کریں کہ اس تصویر میں مسائل کہیں چلے نہیں گئے بلکہ یہ عورت ان کی موجودگی میں اپنے قدموں پر کھڑی اور زندگی کے ساتھ ایک توازن پیدا کرنے کی کوشش کر رہی ہے

ماں کو بتائیں :
’عورت مسائل کی موجودگی میں اپنے قدموں پر کھڑی اور زندگی کے ساتھ ایک توازن پیدا کرنے کی کوشش کررہی ہے۔ہمارے پروگرام کا مقصد بھی ماؤں کی مدد کرنا ہے کہ وہ مسائل کی موجودگی میں بھی اپنی زندگی میں توزان اور بہتری کیسے لائیں۔اس پروگرام کی مدد سے زندگی کےمسائل کو منظر سے غائب نہیں کیا جاسکتا نہ ہی یہ پروگرام کسی قسم کی مالی مدد فراہم کرتا ہے۔مشورے کے علاوہ کسی قسم کی طبی سہولت بھی فراہم نہیں کرتا۔ہاں یہ ماؤں اور بچے کی بہتر صحت حاصل کرنے کے معاملےمیں مدد ضرور کرسکتا ہے۔اس پروگرام کی وجہ سے زندگی کےمسائل کہیں چلے نہیں جائیں گے،لیکن کچھ عرصے بعد قابل حل ضرور لگنے لگیں گے۔ ‘