Lesson-3

لیسن نمبر 3: ماں اور گھرانے سے ملنا اورانہیں ملاقات کے مقصد سے آگا ہ کرنا

دورانیہ: ۵ منٹ

جب بھی آپ ماں سے ملنے کےلیے جائیں تو سب سے پہلےماں اور گھرانے سےملیں۔سب کو سلام کریں اور ان کی خیریت دریافت کریں ۔ اور پھر ماں سے پوچھیں کہ پچھلا ہفتہ کیسا گزرا ۔ہوسکتا ہے کہ ماں آپ کو اسی موقع پر کسی پریشانی یا مشکل کے بارے میں بتائیں ۔ ماں کی بات کو غور سے سنیں اور ماں سے بات چیت کرنے کے اصولوں کو یا د رکھیں۔

بات چیت کرنے کے اصولوں کی تفصیل کے لئے کورس نمبر ا موڈیول ۱ کا مطالعہ کریں۔

ملاقات کامقصد

ماں کو بتائیں کہ آج کی ملاقات میں ہم ماں کے ارد گرد لوگوں سے تعلق بہتر بنانے کی اہمیت کے بارے میں بات کریں گے جو کہ پروگرام کی دوسری ملاقات کا مقصد ہے۔

اس گفتگومیں وہ فرد (مددگار) جس کا انتخاب ماں نے تعارفی ملاقات میں کیا تھا اس کی شمولیت بہت اہم ہے۔