Lesson-11

لیسن نمبر11 : ہوم ورک کا تعین کرنا

دورانیہ: ۱۰منٹ

ماں کو بتائیں کہ جیسا انہوں نے تین قدم کے طریقے کے دوران بھی دیکھا کہ صحتمند کاموں کو روٹین کا حصہ بنانے کے لیے کلینڈر کیوں ضروری ہیں ۔ یہ مشقیں ماں کے منتخب کئے ہوئے صحت مند رویوں کی عکاسی کرتی ہیں اور ان سے انہیں صحت مند کاموں کو روٹین کا حصہ بنانے میں مدد ملے گی۔

ہیلتھ کلینڈر میں موجود مندرجہ ذیل چارٹ نکال کر ہوم ورک کا تعین کریں ۔

ہوم ورک نمبر ۱:خوراک کا چارٹ

ہوم ورک نمبر ۲:آرام کرنے کا چارٹ

ہوم ورک نمبر ۳: موڈ چارٹ

ہومورک نمبر ۴: ماںاور بچے کے تعلق کا چارٹ

ہومورک نمبر۵: سانس کی ورزش کا چارٹ

خوراک کا چارٹآرام کرنے کا چارٹ
موڈ کا چارٹسانس لینے کی مشق کا چارٹ
ماں اور بچے کے تعلق کا چارٹ

ہوم ورک نمبر ۱: خوراک کا چارٹ

ماںکو غذا کا چارٹ دکھائیں اور سمجھائیں کہ اچھی غذا کا مطلب مہنگی غذا نہیں بلکہ کھانے پینے کی وہ اشیاء ہیں جو گھر میں موجود ہیں اور ماں ان کا استعمال کر کے اپنی صحت میں خاطر خواہ بہتری لاسکتی ہے۔ ماں ہر روز ایک باکس پر نشان لگا کر اپنی خوراک کا جائزہ لے سکتی ہے

ہوم ورک ۲:آرام کرنے کا چارٹ

ماں کو آرام کا چارٹ دکھائیں اور پو چھیں کہ کیا دن میں ایسا کوئی وقت ہے جب وہ ایک گھنٹے کےلئے مکمل آرام کرے مثلاً دوپہر کے وقت،یا کسی اور وقت جب اس کے گھر والے باقی بچوں کا خیال رکھ سکیں۔ ماں ہر روز ایک باکس پر نشان لگا کر اس کا جائزہ لے سکتی ہے ۔

ضرورت پڑنے پر پہلی ملاقات میں بتا ئے گئے نیند کے پانچ اصولوں کو بھی دہرا ہا جا سکتا ہے۔

ہوم ورک نمبر ۳: موڈ چارٹ

ماں کو موڈ چارٹ دیں اور وضاحت کریں کہ ماں روزانہ کی بنیاد پر اس موڈ چارٹ کو پر کریں اور آپ اگلی ملاقات میں اس سے اس کے بارے میں بات چیت کریں گے۔ ماں ہر روز ایک باکس پر نشان لگا کر اپنے موڈ کا جائزہ لے سکتی ہے۔

ہوم ورک نمبر ۴: ماں اور بچے کے تعلق کا چارٹ

 ماں کو ماں اور بچے کے تعلق کا چارٹ دیں اور بتائیں کہ اس پر عمل کرنے سے ماں کا تعلق آنے والے بچے سے مضبوط ہو گا جو اسکے اور اسکے بچے کیلئے فائدہ مند ہو گا۔چارٹ پر دی جانے والی سرگرمی کرنے کے بعد اسکے باکس پر نشان لگائیں ۔

ہوم ورک نمبر ۵: سانس کا چارٹ

ہیلتھ کلینڈرسے سانس کی ورزش کے چار ٹ کو استعمال کرتے ہو ئے ماں سے پو چھیں کہ وہ دن میں کتنی مر تبہ اور کب سانس کی ور زش کر سکتی ہے۔ ماں کو بتائیں کہ اس بات کو

وا ضع کرنے کے لیے کہ آپ نے سانس کی ورزش کی ہے ایک باکس پر نشان لگائیں ۔