Lesson-2

لیسن نمبر 2 :دسویں ملاقات کی ترتیب اور درکار اشیاء

ملاقات کی ترتیب ( ملاقات کا دورانیہ: ۱ گھنٹہ۲۰منٹ)

ماں اور گھرانے سے ملنا اورانہیں ملاقات کے مقصد سے آگاہ کرنا (۵منٹ)
پچھلی ملاقات میں ماں کو بتائے جانےو الے پیغامات کی دوہرائی کروانا اور ہو م ورک سے متعلق ماں کو درپیش مشکلات کا مشاہدہ کرنا (۱۰ منٹ)
سیشن کا تعارف کروانا: ماں اور بچے کا تعلق بہتر بنانے ور کھیل کی اہمیت کے بارے میں بتانا (۱۰منٹ)
بچے کی حرکات و سکنات پر ردعمل کیسے دیں اور بچے کی تعریف کیسے کر سکتے ہیں؟ (۱۰ منٹ)
بچے کی حرکات پر ردعمل دے کر اور بچے کی تعریف کرتے ہوئے غذا کھلانےکے طریقے کو موّثر بنانے کی سرگرمی کرنا (۲۰منٹ)
بڑھتے ہوئے بچے کی غذا کا خیال رکھنا (۱۰ منٹ)
ذہنی دباؤ سے نمٹنے کےلئے سانس کی ورزش کروانا (۵ منٹ)
ہوم ورک کا تعین کرنا ( ۱۰ منٹ)
ملاقات میں بتائے گئے پیغامات کی دوہرائی کروانا (۱۰ منٹ)
ملاقات کے لیے درکار اشیاء

جاب ایڈ
ہیلتھ کیلنڈرز
ہیلتھ کلینڈر اور جاب ایڈز پروگرام میٹیریل سیکشن میں مہیا ہیں۔ جاب ایڈ میں پروگرام سے متعلق تصاویر ، ٹیبلرز اور تشخیصی سوالنامے شامل ہیں۔