Lesson-11

لیسن نمبر11: ملاقات میں بتائے گئے پیغامات کی دوہرائی کروانا

دورانیہ: ۵ منٹ

ملاقات کے آخر میں ماں کو آج کی ملاقات کے اہم پیغامات کی دوہرائی کروائیں۔اگر کوئی سوال ہے تو اس کا تسلی بخش جواب دیں۔

اس ملاقات میں ہم نے ان موضوعات پر بات کی :

بچے کی حرکات و سکنات پر مناسب رد عمل دینے اور تعریف کرنے سے بچے کی نشوونما بہتر ہوتی ہے۔
ماں بچے کےبول چال اور اشاروں پر دھیان دے کر مناسب ردعمل دے سکتی ہے۔
بچے کی تعریف کرنے کے لئے چہرے پر مسکراہٹ لائیں، تالی بجائیں، تعریف کے انداز میں کچھ بولیں۔
ملاقات کا اختتام

ماں سے مندرجہ ذیل سوالات پو چھتے ہوئے ملاقات کا اختتام کر یں

آپ کو آج کی ملاقات کیسی لگی ؟
کیا ملاقات کے دوران جو بھی باتیں ہو ئیں وہ آپ کو سمجھ آگئی ہیں؟
کیا کوئی چیز ایسی ہے جس کو مختلف طر یقے سے کیا جا سکتا تھا؟
ماں کو پروگرام میں کی جانے والی ملاقاتوں کے شیڈول کا حوالہ دیتے ہو ئے اگلی ملاقات کے وقت اور تاریخ کی یاد دہانی کروائیں ۔ماں کو بتائیں کہ اگلی ملاقات میں ہم اگلی مہارت بچے کی توجہ کو برقرار رکھنے کے بارے میں بات کریں گے۔