Lesson-5

لیسن نمبر 5: سیشن کا تعارف : بچے کی توجہ برقرار رکھنے سے کیا مراد ہے اور بچے کی توجہ برقرار رکھنے کی کیا اہمیت ہے؟

دورانیہ: ۱۰ منٹ

بہترین پرورش پرگرام مندرجہ ذیل مہارتو ںکا استعمال کرتے ہوئے ماں اور بچے کے تعلق کو بہتر بنانے کی کوشش کرتا ہے۔

جیسا کہ ہم نے پچھلی ملاقات میں بات کی کہ ماں اور بچے کا تعلق نہ صرف بچے کا ماں سے رشتہ مضبوط کرتا ہے بلکہ باہمی تعلق سے بچے کی ذہنی نشوونما بہتر ہوتی ہے، بچہ بولنا سیکھتا ہے، نئی چیزیں اور حرکات سیکھتا ہے۔

جیسے جیسے بچہ بڑا ہوتا ہے ، وہ ارد گرد کی چیزوں میں دلچسپی لیتا ہے اور ان پرزیادہ دیر تک توجہ مرکوز رکھنا شروع کردیتا ہے۔ ماں اور بچے کے تعلق کو بہتر بنانے کے لیے بچے کا ماں اور کی جانے والی سرگرمی پر توجہ دینا بہت ضروری ہے۔ بچہ جتنی دیر توجہ برقرار رکھے گا، اسکو سیکھنے کا موقع ملے گا اور وہ نئی مہارتیں سیکھے گا۔

اس سیشن میں ہم بات کریں گے کہ ماں بچے اسکی توجہ بڑھا سکتی ہے/اسکی توجہ برقرار رکھ سکتی ہے۔