Lesson-6

لیسن نمبر6:سرگرمیوں اور کھیل میں بچے کی دلچسپی کیسے مدنظر رکھ سکتے ہیں؟

دورانیہ: ۱۰منٹ

بہت سی چھوٹی چھوٹی سرگرمیاں جیسا کہ بچے کا کسی کھلونےکو ہاتھ میں لینا ، کھانے یا اشیاء کی طرف بڑھنا اور انہیں غور سے دیکھنا ، ماں کا بچے سے بات کرنے پر بچے کا ردعمل دینابچے کی دلچسپی کو ظاہر کر تا ہے ۔

بچےکی عمر کے مطابق کھیل اور سرگرمیاں کرنا کیو ں ضروری ہے؟

بچے کی جسمانی اور ذہنی نشوونما کا اندازہ بچے کے کھیل اور کھیل کے طرف دلچسپی سے لگایا جاسکتا ہے ۔بچے کے عمر کے مطابق کھیل یا سرگرمی کرنا ضروری ہے کیونکہ تحقیق سے یہ پتا چلا ہے کہ ہر عمر کے مختلف جسمانی اور ذہنی نشوونما کے ضروریات ہوتے ہیں ۔ عمر کے مطابق سرگرمیاں کرنے سےبچے کا لوگوں کے ساتھ تعلق بنانے ، ذہین اور ہوشیار ہونے کے ساتھ ساتھ ، ان کی بول چال میں بھی بہتری آتی ہے۔ اس عمر میں بچے آواز اور ماں کےسکھائے ہوئے الفاظ کو دوہرانے کی کوشش کرتے ہیں اور چیزوں کی طرف بڑھ کر اپنی ضرورت کا اظہار کرنے کی بھی کوشش کرتے ہیں ۔

کھیل اور سرگرمیوں کے دوران بچے کی دلچسپی کو مدنظر رکھنے کے لیے طریقوں کا استعمال
کھیل اور سرگرمیوں کے دوران ماں مختلف طریقوں سے بچے کی دلچسپی کو مدنظر رکھ سکتی ہے ۔

دوران کھیل یا کھیل کے علاوہ ماں بچے کے پسندیدہ کھلونے پر بات کرے اور اس سے کھیلے: آٹھ ماہ کا بچہ اپنے ارد گر د کے ماحول کو جاننے اور سمجھنے کی کوشش کر تا ہے اور چیزوں میں دلچسپی دکھانے لگتا ہے ۔ مثال کے طور پر بچے کاکسی کھلونے میں دلچسپی لینے پر، یا رنگین اشیاء میں دلچسپی دکھانے پر ماں کا کھلونے کا نام لینا یا اشیاء کا نام لینا بچے کی دلچسپی کومدنظر رکھنا ہے ۔ اس سے بچے کو نئی چیزیں سیکھنے یا بچے کی پسند کی چیز کا نام سیکھنے کا موقع ملتا ہے ۔
بچے کے ساتھ خودسرگرمی میں شامل ہونا :ماں بچے کی دلچسپی کو مدنظر رکھتے ہوئے سرگرمی میں خود بھی شامل ہوسکتی ہے۔ بچے کی دلچسپی کو مدنظر رکھنے کا ایک طریقہ یہ بھی ہے کہ ماں بچے کے کھیل میں خود شامل ہو ، اس سے کھیل بچے میں بچے کی دلچسپی اور بڑھ جاتی ہے اور اسے نئی چیزیں سیکھنے کا مواقع بھی ملتا ہے ۔
بچے کی دلچسپی کا اظہار کرنے پر ماں بچے کی تعریف اور حوصلہ افزائی کرسکتی ہے۔ بچو ں کی پسند کی لوری یا کہانیا ں سنائیں اور جب بچہ دلچسپی کا اظہار کرے تو ماں بچے کو پیار کرئے اور اس کی حوصلہ افزائی تالی بجا کر، مسکرا کر یا اپنی آواز کے اتار چڑھاوُ، چہرے کے تا ثرات سے کرے۔ بچے کو بھی محسوس ہو گا کہ ماں اسکی دلچسپی کو سراہ رہی ہے۔اس طرح بچے کی دلچسپی کو مدنظر رکھنے سے ماں اور بچے کی تعلق میں مزید بہتری آئے گی۔
ان تمام مہارتوں کا استعمال کرنے کے لیے ہم گھٹنوں کے بل چلنے کی سرگرمی کریں گے تاکہ ماں کی رہنمائی کر سکیں کہ وہ کیسے ان مہارتوں کا استعمال کرے۔