Lesson-11

لیسن نمبر 11: ملاقات میں بتائے گئے پیغامات کی دوہرائی کروانا

دورانیہ: ۵ منٹ

ملاقات کے آخر میں ماں کو آج کی ملاقات کے اہم پیغامات کی دوہرائی کروائیں۔اگر کوئی سوال ہے تو اس کا تسلی بخش جواب دیں۔

اس ملاقات میں ہم نے ان موضوعات پر بات کی :

  • بچے کی بڑھتی ہوئی عمر کے پیش نظر ماں بچے کو بولنے کی مہار ت کو سیکھنے میں مدد کر سکتی ہے۔
  • ماں مختلف طریقوں کو استعمال کرکے بچے کو روزمرہ کی سرگرمیوں میں نئے الفاظ سکھا سکتی ہے: ماں بچے کو چیزیں دیتے ہوئے ان کا نام لے کر سکھائے ، ماں چیزوں اور دکھا اور بول کر سکھائے اور بچے کے ساتھ بات کرتے ہوئے الفاظ کو واضح اور صاف بولے۔

ملاقات کا اختتام

ماں سے مندرجہ ذیل سوالات پو چھتے ہوئے ملاقات کا اختتام کر یں

  1. آپ کو آج کی ملاقات کیسی لگی ؟
  2. کیا ملاقات کے دوران جو بھی باتیں ہو ئیں وہ آپ کو سمجھ آگئی ہیں؟
  3. کیا کوئی چیز ایسی ہے جس کو مختلف طر یقے سے کیا جا سکتا تھا؟

ماں کو پروگرام میں کی جانے والی ملاقاتوں کے شیڈول کا حوالہ دیتے ہو ئے اگلی ملاقات کے وقت اور تاریخ کی یاد دہانی کروائیں ۔ماں کو بتائیں کہ اگلی ملاقات میں ہم بچے کو نئی مہارتیں سکھانے کے بارے میں بات کریں گے۔