Lesson-9

لیسن نمبر9: ذہنی دباؤ سے نمٹنے کےلئے سانس کی ورزش کروانا

دورانیہ:۵منٹ

ملاقات کے اختتام پر ماں کو سانس کی ورزش کروائیں۔

ماں کو بتائیں کہ ؛

ہم اس بارے میں پہلے بات چیت کر چکے ہیں کہ پریشانی سے نمٹنے کیلئے سانس کی ورزش کرنا بہت ضروری ہے۔ جب ہم پریشانی محسوس کرتے ہیں توہم بہت چھوٹے سانس لینا شروع کر دیتے ہیں یا ہماری سانس کی رفتار بہت تیز ہوجاتی ہے۔ چھوٹے اور تیز سانس لینے کی وجہ سے ہمارے جسم کو ضرورت کے مطابق آکسیجن نہیں مل پاتی ۔جو ہمارے لیے تکلیف کاباعث بن سکتی ہے جیسا کہ پریشانی اور جسمانی علامات مثلاًجوڑوں اور پٹھوں میں کھچاؤ وغیرہ ۔ سانس کی ورزش کرنے سے آپ کے جسم کو زیادہ آکسیجن ملے گی ۔ جس کے نتیجے میں آپ خود کو پُر سکون محسوس کریں گے اور آپ کو پٹھوں اور جوڑوں میں کھچاؤ سے بھی نجات ملے گی۔

سانس کی ورز ش کا طریقہ کار پروگرام میٹیرل سیکشن میں موجود ہے۔