Lesson-1

لیسن نمبر1 : موڈیول 6 کا مقصد اور ماں کے ساتھ کی جانے والی تعارفی ملاقا ت کے مقاصد

موڈیول۶ کا مقصد

حمل کے ساتویں ماہ میں پروگرام کی سب سے پہلے کی جانے والی ابتدائی ملاقات کی ترتیب، مقاصد اور طریقہ کار کے بارے میں جاننا

ماں کے ساتھ کی جانے والی تعارفی ملاقات کے مقاصد

• ہیلتھ ورکر کا ماں اور اسکے گھر والوں سے اپنا تعارف کروانا
• ماں کے ساتھ ہمددردانہ تعلق قائم کرنا
• ماں اور گھروالوں کو ”بہترین پرورش” پروگرام کا تعارف اور پروگرام میں کی جانے والی ملاقاتوں کی ترتیب سے آگاہ کرنا
• گھروالوں کی شمو لیت کو یقینی بنانا
• ماں کےساتھ مل کر مددگار کا تعین کرنا
• ماں کو رازداری کے بارے میں آگاہ کرنا
• (PSYCHLOP) سوالنامے کی مدد سے ماں کو درپیش مسائل کی نشاندہی کرنا
• ”بہترین پرورش” پروگرام کے کامیابی کے اصول سے گھر والوں اور ماں کو آگاہ کرنا
• پروگرام میں شرکت سے متعلق ماں کے خدشات اور ممکنہ مشکلات کا جائزہ لینا
• ہوم ورک کا تعین کرنا