Lesson-10

لیسن نمبر 10: PSCHYLOPS (سوالنامے)کی مدد سے ماں کو درپیش مسائل کی نشاندہی کرنا

دورانیہ: ۵ منٹ

ماں سے انکا موڈ پوچھنے کے بعد پریشانی اور درپیش مسائل کی تشخیص کیلئے PSYCHLOPSسوالنامے کا ستعمال کریں ۔ ۔

سائکلوپس ماں سے پچھلے ایک ہفتے میں پیش آنے والے مسئلے کے بارے میں پوچھتا ہے، جو مسئلےماں کی صحت اور زندگی متاثر کر رہے ہیں ، یہ ماں کے مسا ئل کا جائزہ لینے کے لیے بہت اہم ہے ۔

ماں کو بتائیں کہ یہ اب میں آپ سے ان مسائل کے متعلق کچھ سوالات پوچھوں گا/گی، جس کا آپ سامنا کر رہی ہیں۔ ماں سے پوچھیں کہ کیا وہ اس ملاقات کے دوران ان سوالوں کے جواب دینے میں خود کو آرام دہ محسوس کر رہی ہیں ۔ اگر وہ گھر والوں کے سامنے جواب نہیں دینا چاہتی تو آپ اگلی ملاقات کے لیے چھو ڑ دیں ۔ورنہ ماں کو سائیکلوپس کے ذریعے ماں کے مسائل کا جائزہ لینے کی اہمیت کے بارے میں بتاتے ہو ئے وضاحت کر یں کہ:

جیساکہ ہم نے پہلے بات کی کہ عام طور پر کیسے حمل کے دوران ماؤں کو مختلف مسائل کا سامنا کر ناپڑتا ہے۔اب میں آپ سے آپ کے مسائل کے حوالے سے کچھ سوالات پو چھوں گی جن کا آپ سامنا کر ر ہی ہیں۔ان مسائل سے نمٹنے کے لیے،یہ سمجھنا بہت ضروری ہے کہ یہ مسائل کیا ہیں۔ جواب دینے میں جلدی نہ کریں ،پہلے اس کے متعلق سوچیں پھر جواب دیں۔

ماں کو درپیش مسائل کی لِسٹ بنائیں( سائیکلوپس پِری تھراپی کے ذریعے ) ان تمام اہم باتوں کو شئیر کرنے پر ماں کا شکریہ ادا کریں۔اُنہیں بتائیں کہ ہمارے آنے والی ملاقاتوں میں ہم کچھ ایسے طریقے بتائیں گے جو آپ کے مسائل کو حل کرنے میں آپ کی مدد کرسکتے ہیں۔

سوالنامے سے متعلق مزید معلومات کیلئے یہ ویب سائٹ وزٹ کریں۔

www.psychlops.org.uk