Lesson-11

لیسن نمبر 11: ملاقات میں بتائے گئے پیغامات کی دوہرائی کروانا

دورانیہ: ۵ منٹ

ملاقات کے آخر میں ماں کو آج کی ملاقات کے اہم پیغامات کی دوہرائی کروائیں۔اگر کوئی سوال ہے تو اس کا تسلی بخش جواب دیں۔

اس ملاقات میں ہم نے ان موضوعات پر بات کی :

بچے کی دلچسپی کو مدنظر رکھنا بچے سے تعلق برقرار رکھنے اور اسے سرگرمیوں میں مصروف رکھنے کے لیے بہت ضروری ہے ۔
ماں مختلف طریقوں سے بچے کی دلچسپی کو مدنظر رکھ سکتی ہے: ۱)دوران کھیل بچے کی پسندیدہ چیزوں پر بات کرے یا سرگرمیوں کے دوران بچے کی پسند کی چیزوں پر غور کرے ، ۲)بچے کے ساتھ خود سرگرمی اور کھیل میں شامل ہو، اور ۳) بچے کی دلچسپی کا اظہار کرنے پر ماں بچے کی تعریف اور حوصلہ افزائی کرے۔
ملاقات کا اختتام

ماں سے مندرجہ ذیل سوالات پو چھتے ہوئے ملاقات کا اختتام کر یں

آپ کو آج کی ملاقات کیسی لگی ؟
کیا ملاقات کے دوران جو بھی باتیں ہو ئیں وہ آپ کو سمجھ آگئی ہیں؟
کیا کوئی چیز ایسی ہے جس کو مختلف طر یقے سے کیا جا سکتا تھا؟
ماں کو پروگرام میں کی جانے والی ملاقاتوں کے شیڈول کا حوالہ دیتے ہو ئے اگلی ملاقات کے وقت اور تاریخ کی یاد دہانی کروائیں ۔ماں کو بتائیں کہ اگلی ملاقات میں ہم اگلی مہارت بچے کو نئے الفاظ سکھانے کے بارے میں بات کریں گے۔