Lesson-11

لیسن نمبر 11: ہوم ورک کا تعین کرنا

دورانیہ: ۱۰منٹ

:ہوم ورک کا تعین

ماں کو بتائیں کہ جیسا انہوں نے پہلے بھی دیکھا کہ صحتمند کاموں کو روٹین کا حصہ بنانے کے لیے کلینڈر کیوں ضروری ہیں ۔ یہ مشقیں ماں کے منتخب کئے ہوئے صحت مند رویوں کی عکاسی کرتی ہیں اور ان سے انہیں صحت مند کاموں کو روٹین کا حصہ بنانے میں مدد ملے گی۔

ہیلتھ کلینڈر میں موجود مندرجہ ذیل چارٹ نکال کر ہوم ورک کا تعین کریں ۔
ہوم ورک نمبر ۱:آرام کرنے کا چارٹ
ہوم ورک نمبر ۲:صحتمند خوراک کا چارٹ
ہوم ورک نمبر ۳: موڈ چارٹ
ہومورک نمبر ۴: سانس کی ورزش کا چارٹ

ہوم ورک ۱:آرام کرنے کا چارٹ

ہیلتھ کلینڈرمیں موجود آرام اور سکون کے چارٹ کا حوالہ دیتے ہوئے ماں کے ساتھ مل کر ہر سرگرمی کو دیکھیں ۔

رات میں پوری نیند لینا :ایسے بہت سے عنا صر ہیں جو حمل کے دوران ماں کی نیند پر اثر انداز ہو سکتے ہیں جیسا کہ متلی ہونا ، درد اور کھچاو ٔ وغیرہ۔تاہم رات کو پوری نیند لینا ماں اور بچے دونوں کی صحت کے لیے اچھا ہے۔عام طور پر،حاملہ عورت کو زیادہ نیند کی ضرورت ہوتی ہیں مثلاً کم از کم آٹھ گھنٹے ۔ نیند کو بہتر بنانے کے لیے پانچ اصول مندرجہ ذیل ہیں ؛

نیند کو بہتر بنانے کے پانچ اصول

خاص طور پر شام کو کافی ، شربت یا کولا اور چائے کی مقدار کو کم کریں ۔ اس کی بجائے گرم دودھ یا قہوہ کا استعمال کریں ۔ چائے اور مشروبات کی مقدار کو کم کرنا
روشنی کو کم کریں،سکرین پر کچھ بھی دیکھنے سے پر ہیز کریں(مثلاًٹی وی ،فون،کمپیوٹر وغیرہ)کیونکہ ان کی روشنی آپ کو چست اور بیدار رکھ سکتی ہے ۔ کوئی بھی ایسی چیز کریں جو آپ کو پُر سکون ہونے میں مدد دے۔ نیم گرم پانی سے غسل کریں ،خاموشی سے گانا سنیں یا دعا مانگیں ۔ بستر پر جانے سے پہلے اپنے آپ کو پُر سکون کر لیں
روزانہ سونے اور جاگنے کے لیے اایک ہی وقت کی پابندی کریں تویہ آپ کے جسم کو بہتر نیند کا عادی بنا دے گا۔روزانہ سونے کے لیےوقت مقرر کریں
اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ کا بستر آرام دہ اور کمرہ پر سکون ہو ۔آرام دہ بستر اور کمرہ
جب آپ بستر پر ہوں تو گہری اور آہستہ سانس لیتے ہو ئے اپنے جسم کو پُر سکون ہونے دیں۔سونے سے پہلے اپنی سانس پر غور کریں

دن کے دوران آرام کرنا :دن کے دوران سونا یا قیلولہ کرنا تھکان کم کر سکتا ہے۔ اگر ماں آرام کے لیے کچھ وقت نکالنے کی کوشش کر رہی ہے تو اُسے چاہیے کہ گھر والوں سے مدد لینے کی کوشش کرے ۔ ضروری کاموں کو تر جیح دے کر وقت پر ختم کرنا آرام کے لیے کچھ وقت نکالنے میں ماں کی مدد کر سکتا ہے۔

ماں سے کہیں کہ آرام کے چارٹ پر عمل کریں۔

ہوم ورک نمبر ۲: خوراک کا چارٹ

ماں کو بتائیں کہ حمل کے دوران ماں کا صحیح خوراک کا استعمال کرنا اُس کے ہونے والے بچے کو تمام غذائیت حا صل کرنے میں اور ماں کے پیٹ میں صحیح طرح سے بڑھنے ، صحت مند پیدا ہونے اور زندگی کے شروع اور بعد میں صحت مند رہنے میں مدد کرتا ہے ۔ اچھی خوراک بہت سے عام مسائل کو حل کرنے میں ماں کی مدد کر سکتی ہے۔ وہ بچے جو ماں کے پیٹ میں غذائیت کی کمی کا شکارہوتے ہیں ،کیونکہ حمل کے دوران اُن کی ماں نے زیادہ تر مناسب خوراک نہیں کھائی ہوتی ،آگے چل کے اُن بچوں کو صحت کے مسائل کا سامنا ہو سکتا ہے۔

ماں کو کھانے کے ہر ایک سیٹ میں سے مناسب حصہ کھانے کی ضرورت ہوتی ہے(1:پھل یا سبزیاں)،2:(نشاستہ دار غذا)،3:(گوشت اور پھلیاں)،4: (دودھ کی بنی ہوئی اشیاء)،5:(چکنائی اور تیل)۔ہ

ہیلتھ کلینڈر میں سے خوراک کا چارٹ استعمال کریں اور ماں کو دکھائیں کہ وہ کسطرح وہ ہر کھانے کے ٹائم اور خوراک کو نوٹ کر سکتی ہے۔ ماں سے کہیں کے خوراک کے چارٹ پرعمل کریں جو اُنہوں نے آپ کے ساتھ مل کر بنایا۔ روزانہ اپنی خوراک کو مانیٹر کرنے کے لیے ایک باکس پر نشان لگائے۔

ہوم ورک نمبر ۳: موڈ چارٹ

ماں کو موڈ چارٹ دیں اور وضاحت کریں کہ ماں روزانہ کی بنیاد پر اس موڈ چارٹ کو پر کریں اور آپ اگلی ملاقات میں ماں سے اس کے بارے میں بات چیت کریں گے۔

ہوم ورک نمبر ۴: سانس کا چارٹ

ہیلتھ کلینڈرسے سانس کی ورزش کے چار ٹ کو استعمال کرتے ہو ئے ماں سے پو چھیں کہ وہ دن میں کتنی مر تبہ اور کب سانس کی ور زش کر سکتی ہے۔ ماں کو بتائیں کہ اس بات کو

وا ضع کرنے کے لیے کہ آپ نے سانس کی ورزش کی ہے ایک باکس پر نشان لگائیں ۔

جتنا ممکن ہوسکے ماں کی حوصلہ افزائی کریں کہ وہ روزانہ یہ ورزش کرے۔اس مشق کو کرنے کے لیے صحیح وقت کا انتخاب کرنے کے بارے میں ان سے بات چیت کریں۔مثال کے طور پر جب وہ بغیر کسی مداخلت کے پوری توجہ سے کر سکیں۔

– روزمرہ کی سرگرمیوں کے مطابق مثلاً کھانے کے وقت یا نماز پڑھنے کے وقت کے ساتھ کر سکتی ہیں
– گھر کا انتخاب شدہ فرد جو اُنہیں یاددہانی کروائے۔
– مو بائل فون پر الا رم لگا کر بھی خود کو یاد دہاانی کروا سکتے ہیں۔