Lesson-2

لیسن نمبر 2:چودویں ملاقات کی ترتیب اور درکار اشیاء

ملاقات کی ترتیب ( ملاقات کا دورانیہ: ۱ گھنٹہ ۳۵منٹ)

  1. ماں اور گھرانے سے ملنا اورانہیں ملاقات کے مقصد سے آگاہ کرنا (۵ منٹ)
  2. پچھلی ملاقات میں ماں کو بتائے جانےو الے پیغامات کی دوہرائی کروانا ، ہو م ورک کا جائزہ اور ماں بچے کے تعلق کی تشخیص کرنا(۱۵ منٹ)
  3. ملاقات کا تعارف: بچے کو نت نئی مہارتیں سکھانےکی اہمیت سےماں کو آگاہ کرنا (۱۰منٹ)
  4. بچے کو نت نئی مہارتیں کیسے سکھا سکتے ہیں؟ (۱۰ منٹ)
  5. بچے کو نئی مہارتیں سکھانے سےمتعلق چیزیں ڈبے کے اند ر ڈالنے اور نکالنے کی سرگرمی کرنا (۲۰منٹ)
  6. بچے کا خود سے کھانا کھانے کی اہمیت سے آگاہی دینا (۱۰ منٹ)
  7. ذہنی دباؤ سے نمٹنے کےلئے سانس کی ورزش کروانا (۵ منٹ)
  8. ہوم ورک کا تعین کرنا ( ۱۰ منٹ)
  9. ملاقات میں بتائے گئے پیغامات کی دوہرائی کروانا (۱۰ منٹ)

ملاقات کے لیے درکار اشیاء

  1. جاب ایڈ
  2. ہیلتھ کیلنڈرز
  3. ملاقات کا تعارف: بچے کو نت نئی مہارتیں سکھانےکی اہمیت سےماں کو آگاہ کرنا (۱۰منٹ)

ہیلتھ کلینڈر اور جاب ایڈز پروگرام میٹیریل سیکشن میں مہیا ہیں۔ جاب ایڈ میں پروگرام سے متعلق تصاویر ، ٹیبلرز اور تشخیصی سوالنامے شامل ہیں۔