Lesson-3

لیسن نمبر3: ماں اور گھرانے سے ملنا اور انہیں ملاقات کے مقصد سے آکاہ کرنا

دورانیہ: ۵ منٹ

جب بھی آپ ماں سے ملنے کےلیے جائیں تو سب سے پہلےماں اور گھرانے سےملیں۔سب کو سلام کریں اور ان کی خیریت دریافت کریں ۔ اور پھر ماں سے پوچھیں کہ پچھلا ماہ کیسا گزرا ۔ہوسکتا ہے کہ ماں آپ کو اسی موقع پر کسی پریشانی یا مشکل کے بارے میں بتائیں ۔ ماں کی بات کو غور سے سنیں اور ماں سے بات چیت کرنے کے اصولوں کو یا د رکھیں۔

بات چیت کرنے کے اصولوں کی تفصیل کے لئے کورس نمبر ا موڈیول ۱ کا مطالعہ کریں۔

ملاقات کامقصد

ماں کو بتائیں کہ آج کی ملاقات میں ہم بات کریں گے کہ ماں کھیل اور سرگرمیوں میں بچے کی دلچسپی کو کیسے مدنظر رکھ سکتی ہے۔