Lesson-5

لیسن نمبر 5: ملاقات کا تعارف : بچےکی دلچسپی کو مدنظر رکھنے سے کیا مراد ہے اور سرگرمیوں کے دوران بچے کی دلچسپی کو مدنظر رکھنے کی کیا اہمیت ہے؟

دورانیہ: ۱۰ منٹ

بہترین پرورش پرگرام مندرجہ ذیل مہارتو ںکا استعمال کرتے ہوئے ماں اور بچے کے تعلق کو بہتر بنانے کی کوشش کرتا ہے۔

جیسا کہ ہم نے پچھلی ملاقاتوں میں بات کی کہ بچے کی حرکات و سکنات پر ردعمل کیسے دے سکتے ہیں ، بچے کی تعریف کیسے کر سکتے ہیں اور سرگرمیوں میں بچے کی توجہ کیسے برقرار رکھ سکتے ہیں۔ توجہ برقرار رکھنے کے لئے ماں کا بچے کی دلچسپی کی چیزوں پر غور کرنا ضروری ہے۔ اس سے نہ صرف بچہ خوشی سے سیکھتا ہے بلکہ اس کا ماں سے تعلق بھی مضبوط ہو تا ہے۔اس ملاقات میں ہم بات کریں گے کہ ماں بچے کی دلچسپی کو مدنظر رکھتے ہوئے اور پچھلی ملاقاتوں کے اہم پیغامات کو مد نظر رکھتے ہوئے بچے کے ساتھ کیسے سرگرمی کرسکتی ہے۔

بچے کی دلچسپی پر بات کرنے سے مراد بچے کی پسند کی چیز وں یا اشیاء پر غور کرنا اور اس پر بات چیت کرنا ہے۔ مثلاً، بچہ کوئی کھلونا ہاتھ میں لے کر کھیل رہا ہو یا بچہ کسی کھلونے کے ساتھ بار بار کھیلنا پسند کرتا ہو،تو ماں کا اس کھلونے کا نام لینا یا بچے کے ساتھ مل کر اس کھلونے سے کھیلنا، بچے کی دلچسپی کو مد نظر رکھنا ہے۔

بچے کی دلچسپی کو مدنظر رکھنے سے بچے کو نئی چیزیں سکھائی جاسکتی ہیں ۔ بچے کی دلچسپی کو مدنظر رکھنے سے ماں کو اپنے بچے کی دلچسپی کی چیزوں کا اندازہ ہوگا تو ماں اس مطابق بچے کو نت نئی مہارتیں سکھا کر سیکھنے کے اگلے مرحلے پر لے جاسکتی ہے ( جس پر ہم اگلی ملاقات میں تفصیل سے بات کریں گے )۔