Lesson-5

لیسن نمبر 5: ملاقات  کا تعارف : بچے کو روز مرہ کے کاموں میں نئے الفاظ سکھانے کی کیا اہمیت ہے؟

دورانیہ: ۱۰ منٹ

بہترین پرورش پرگرام  مندرجہ ذیل مہارتو ںکا استعمال  کرتے ہوئے ماں اور بچے کے تعلق کو بہتر بنانے کی کوشش کرتا ہے۔

جیسا کہ ہم نے پچھلی ملاقاتوں  میں بات کی کہ بچے کی حرکات و سکنات پر ردعمل کیسے دے سکتے ہیں ، بچے کی تعریف کیسے  کر سکتے ہیں ، سرگرمیوں میں بچے کی توجہ  کیسے برقرار رکھ سکتے ہیں اور بچے کی دلچسپی کو کیسے مدنظر رکھ سکتے ہیں ۔ اس ملاقات  میں ہم بات کریں گے کہ بچے کو نئے الفاظ کیسے سکھا سکتے ہیں ۔

عمر بڑھنے کے ساتھ ساتھ بچے کی ارد گرد کی چیزوں میں دلچسپی  بڑھتی ہے  اور وہ  خود لفظ بولنے سے پہلے اپنے گھر کے افراد سے لفظ سیکھتاہے اور ان کو سمجھ سکتا ہے۔ بچہ اپنا نام خود بولنے سے پہلے اس کو پہچان سکتا ہے۔ جب بچے کو اس کا نام لے کر پکارا جائے تو اس سے اس کو یہ جاننے میں مدد ملتی ہے کہ وہ گھر کا خاص فرد ہے۔ جب وہ اپنا نام سنتا ہے  تو وہ  بلانے والے شخص کی طرف دیکھے گا اور اس کے پاس  جائے گا۔بچے اپنے ماں باپ،  بڑے بہن ،بھائی اور دوسرے گھر میں موجود افراد کی آوازوں اور حرکات کی نقل کرتے ہیں ۔ نو دس ماہ کے بچے  بول چال کا استعمال کرنا شروع کر تے ہیں  اور وہ دیکھ اور سن کر سیکھتے ہیں  ، اسی لئے ماںسرگرمیوں اور کھیل میں بچے کو الفاظ سکھا سکتی ہے۔