Lesson-5

لیسن نمبر 5: حمل کے دوران ماں کی صحت کیوں ضروری ہے؟

دورانیہ:۵ منٹ

ماں کو حمل کے دوران صحت کا خیال رکھنے کی اہمیت بتائیں۔
’’ گھر والوں کا خیال رکھنے کے لیے ایک ماں کے لیے بہت ضروری ہے کہ وہ اپنی صحت کا اچھے طریقے سے خیال رکھے۔ اگر ماں حاملہ ہو تو یہ اور بھی زیادہ ضروری ہو جاتا ہے۔ آنے والے بچے کو ذہین اور صحت مند بنانے کے لئے حاملہ ماں کی بہتر ذہنی اور جسمانی صحت ضروری ہے،جس کی وجہ سے بچے کی پیدائش کے وقت مشکلات کا خطرہ کم ہو جاتا ہےاور ایک صحت مند بچے کی پیدائش کے امکانات بڑھ سکتے ہیں۔ایک صحت مند ماں پیدائش کے بعد بھی ماں بچے کا اور دیگرگھر والوں اچھے طریقے سے خیا ل رکھ سکتی ہے۔جس سے گھرانہ خوشحا ل ہو گا اور بچے کی بہترین پرورش ہو سکے گی ۔ آج کی ملاقات میں ہم دیکھیں گے کہ حمل کے دوران کیسےآپ اپنا خیال رکھ سکتی ہیں اور اپنی صحت کو بہتر بناسکتی ہیں ۔ ‘

یاد رکھیئے!

رازداری
ماں کے ساتھ ایک اچھا تعلق بنانے کے لیے اعتبار اور رازداری بہت اہم ہیں۔
ماں کو رازداری کے اصولوں کی یا ددہانی کروائیں اور ماں کو یقین دلائیں تاکہ وہ آپ سے کھل کر بات کر سکیں ۔
’ بر ائے مہربانی اپنی پر یشانیا ں اور مسائل مجھ سے شیئر کرنے میں کو ئی جھجھک محسوس نہ کر یں ۔ ملاقات کے دوران آپ جو بھی معلو مات مجھے دیں گی وہ مجھ تک اور ہماری ٹیم تک ہی محدود رہیں گی ، تاہم اگر مجھے لگا کہ آپ کو یا کسی دوسرے کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہو ، تو ایسی صورتحال میں آپ کی بھلائی کے لئے مجھے یہ معلومات متعلقہ ماہرین تک پہنچانی ہو گی تاکہ آ پ کی بروقت مد د کی جا سکے‘۔

گھر والوں کی شمولیت کو یقینی بنانا
ہر ملاقات میں آپ اس بات کومدنظر رکھیں گے کہ جہاں بھی ماں کو گھرانے کی مدد کی ضرورت ہو وہاں گھرانےکی شمولیت کو یقینی بنائیں۔اس مقصد کو حاصل کرنے کے لیے کورس نمبر ۱ کے موڈیول نمبر ۲ کو دیکھ سکتے ہیں۔
یاد رکھیں: عام طور پر ماں سے اکیلے بات کرنا بہت مشکل ہوتا ہےاگر گھرانے کے باقی افراد بھی موجود ہیں تو ان کی خیریت بھی دریافت کریں ۔اگر وہ بات چیت میں شامل ہونا چاہتے ہیں تو انہیں شامل کریں۔ ان کی صحت کے بارے میں پوچھیں۔اور بات چیت کرتے ہوئے توجہ اور غور سے ان کی بات سنیں۔