Lesson-6

لیسن نمبر 6: بچے کو سرگرمیوں میں شامل کر کے بچے کی توجہ کیسے برقراررکھ سکتے ہیں؟

دورانیہ: ۱۰منٹ

ماں بچے کے ساتھ کھیل کر اور اسکو سرگرمیوں میں شامل کرکے بچے کی توجہ بڑھا سکتی ہے۔ بہت سی چھوٹی چھوٹی سرگرمیاں جیسا کہ کھانا کھلانا، بچے کو دودھ پلاتے ہوئے اس سے باتیں کرنا، بچے کے ساتھ اسکی عمر کے مطابق کھیل کھیلنا ( اس پر ہم ابھی مزید بات کریں گے)
عام طور پر لوگ سمجھتے ہیں کہ چھ سے آٹھ ماہ تک کے بچے کو کھیل یا ماحول کی سمجھ نہیں ہوتی مگر حقیقت ہے کہ بچے کے ساتھ پیدائش کے فوراً بعد کھیلا جا سکتا ہے۔تاہم ، بچے عمر کے ساتھ ساتھ پچیدہ کھیل کھیلنا سیکھ جاتے ہیں۔ جیسے جیسے بچہ بڑا ہو گا ، ہم اس کورس میں آنے والے موڈیولز میں عمر کے مطابق سرگرمیاں دیکھیں گے جو کہ بچے کی نشوونما کو مدنظر رکھ کر شامل کی گئی ہیں۔

بچےکے ساتھ کھیلنا کیوں ضروری ہے/کھیل کیوں اہم ہے؟ ہم نے پچھلی ملاقات میں کھیل کی اہمیت پر تفصیل سے بات کی تھی ، بچے کی توجہ کو بڑھانے کے لئے اورماں کے ساتھ تعلق بہتر کرنے کے لیے کھیل بہت اہم ہے۔ بچے کی جسمانی نشوونما بہتر ہوتی ہے، بچہ بول چال کا استعمال اور نئی مہارتیں سیکھتا ہے اور اپنے اردگرد کے ماحول کو سمجھنے اور جاننے کی کوشش کرتاہے۔

کھیل اور سرگرمیوں کے دوران ماں مختلف طریقوں کا استعمال کرکے بچے کی توجہ بڑھا سکتی ہے۔

بچے کے ساتھ سرگرمی کرتے ہوئے بچے کی توجہ برقرا ر رکھنے کے لیے سرگرمی کودلچسپ بنائے۔ا گر سرگرمی دلچسپ اور پُر لطف ہو تو بچے زیادہ باہمی تعلق قائم کرتے ہیں اور سیکھتے بھی ہیں۔
ماں گنگنا سکتی ہے ۔ کھیل والی آواز استعمال کرسکتی ہے۔ بچے کو گانا نظم سنانے سے نہ صرف سرگرمی دلچسپ ہو تی ہے بلکہ بچے کو الفاظ ملتے ہیں۔بچے کے ساتھ روزمر ہ کے کام اور سرگرمیاں کرتے ہوئے ماں علاقائی /نظمیں گیت گا سکتی ہے۔ (چندا ماموں دور کے، الله‎ ہو)
سرگرمیوں اور کھیل کو دلچسپ اور نئے طریقے شامل کرنے سے بھی بچے کی توجہ برقرار رہتی ہے۔ مثال کے طور پر جیسا کہ ماں اگر بچے کو چھنچھنا پکڑا کر کھیلتی ہے تو و ہ بچے کے چھنچھنا استعمال کرنے پر ہنس کر اور تالی بجا کر حوصلہ افزائی کر سکتی ہے۔
ماں بچے کی تعریف کرے اور اس پر توجہ دے۔ پرجوش اور دوستانہ لہجے میں بات کرے۔ مثال کے طور پر ماں یہ کہہ سکتی ہے کہ ‘کتنا پیارا بچہ ہے، اچھا بچہ کھیلے گا”
بچے کی دلچسپی کو مدنظر رکھنا بھی ایک اہم پہلو ہے جن پر ہم اگلے سیشنز میں تفصیل سے بات کریں گے۔
ان تمام مہارتوں کا استعمال کرنے کے لیے ہم لکا چھپی کی سرگرمی کریں گے تاکہ ماں کی رہنمائی کر سکیں کہ وہ کیسے ان مہارتوں کا استعمال کرے۔