Lesson-6

لیسن نمبر 6: بچے کو نت نئی مہارتیں کیسے سکھا سکتے ہیں؟

دورانیہ: ۱۰ منٹ

جب ماں بچے کے ساتھ کوئی بھی سرگرمی کر رہی ہو یا کھیل کھیل رہی ہو تو اسکے پاس بہت سے ایسے مواقع ہوتے ہیں جن کا استعمال کرکے وہ بچے کو نئے کام، مراحل سکھا سکتی ہے۔ماں ان طریقوں کا استعمال کرے:

  • کچھ نئی مہارتیں جو بچے کیلئے نئی یامشکل ہوں ، وہ ماں بچے کو خود کر کے دکھائے
  • جو کام یا طریقہ آپ بچے کو سکھانا چاہتے ہیں ، اسےواضح الگ کاموں یا چھوٹےحصوں میں تقسیم کریں، مثال کے طور پر اگر ماں چاہتی ہے کہ بچہ چیزیں ڈبے کے اند ر چیزیں ڈالے اور باہر نکالے تو ماں پہلے چیزیں اند ر ڈالنے کا مرحلہ واضح کرکے دکھائے پھر باہر نکالنے کے مرحلے کو واضح کرے۔
  • چیزوں کو بار بار کرنے سے بچے سیکھتے ہیں ، مثال کے طور پر اگر بچے سے کھلونے سے نہٰیں کھیلا جا رہا یا اسے مشکل پیش آرہی ہے تو ماں بار بار طریقے کو دہرائے۔
  • نئی مہارت سکھانے کے لیے اگلے مرحلے پر لے کر جائے، اگر آپکا بچہ بال کو اٹھا تا ہے تو آپ اس کو بال کے ساتھ کھیلنے کی ایک نئی مہارت یعنی بال پھینکنا اور پکڑنا سکھا سکتے ہیں۔
  • ماں بچے کی دلچسی کی چیزوں اور حرکات پر غور کر کے بچے کو بتا سکتی ہے کہ وہ کونسی سرگرمی کررہے ہیں ، مثال کے طور پر آپ کہہ سکتی ہیں ”ہم ڈبے میں چیزیں ڈال رہے ہیں”۔ اسں سے نہ صرف بچے کی توجہ مرکوز ہوگی بلکہ اسے سرگرمی سے متعلق الفاظ بھی ملیں گے۔

ماں کو بتائیں :

ابھی ْ چونکہ ۔۔۔۔بہت چھوٹا ہے تو ہم اس کھیلنے کے نت نئے طریقے سکھانے کی کوشش کر رہے ہیں جس کابنیا دی مقصد یہ ہے کہ بچے کا آپ سے تعلق مضبوط ہو اور وہ کھیل کھیل میں نئی مہارتیں بھی سیکھ جائے ۔جیسا ہی بچہ بڑا ہوتا جائے گا ہم اس مہارت کے ذریعے (یعنی مدد فراہم کرکے) اسے روز مرہ کی باقی سرگرمیاں بھی سکھا سکتے ہیں مثلا ہاتھ دھونا،کپڑے تہہ کرنا وغیرہ) لیکن یہ سیکھنے کا عمل ہمیں ابھی سے شروع کرنا ہوگا۔

آج کی سیکھی گئی مہارت کا استعمال کرنے کے لیے ہم چیزیں ڈبے کے اندر ڈالنےاور باہر نکالنےکی سرگرمی کریں گے تاکہ ماں کی رہنمائی کر سکیں کہ وہ کیسے ان مہارتوں کا استعمال کرے۔