Lesson-7

لیسن نمبر7: بچے کی دلچسپی کو مدنظر رکھنے سے متعلق گھٹنوں کے بل چلنے کی سرگرمی کرنا

دورانیہ: ۲۰ منٹ

سرگرمی سے متعلق ہدایات:

سب سے پہلے آپ ماں کے سامنے بچے کے ساتھ سرگرمی کریں گے اور ساتھ ساتھ ماں کو بتائیں گے کہ کیسے بچے کی توجہ سرگرمی میں برقرار رکھنی ہے۔ موڈیول میں دئیے گئے طریقوں کو مدنظر رکھ کر سرگرمی کریں گے۔

معلومات کو جانچنے کیلئے سوال

ابھی ہم نے بچے کی دلچسپی کو مدنظر رکھنے کی بات کی۔

ماں کن طریقوں کا استعمال کرکے بچے کی دلچسپی کو دیکھ کر اسکو مدنظر رکھ سکتی ہے؟

اپنا جواب تحریر کریں

جواب جمع کرائیں

دوران کھیل یا کھیل کے علاوہ ماں بچے کے پسندیدہ کھلونے پر سے کھیلے اور اس پر بات کرے :
ماں بچے کے ساتھ خودسرگرمی اور کھیل میں شامل ہو
بچے کی دلچسپی کا اظہار کرنے پر ماں بچے کی تعریف اور حوصلہ افزائی کرسکتی ہے۔
ماں کو بتائیں :

” ہم اب ان مہارتوں کا استعمال کرتے ہوئے بچے کے ساتھ سرگرمی کریں گے ۔ کھیل کھیل میں سیکھنے کے لیے بچے کی پسند کی سرگرمی کرنا بہت ضروری ہے ۔اگر سرگرمی بچے کی دلچسپی کے مطابق اور حوصلہ افزاءہو تو بچے زیادہ باہمی تعلق قائم کرتے اور سیکھتے بھی ہیں۔پہلے میں بچے کے ساتھ سرگرمی کروںگا/ گی پھر میں آپ کو دعوت دوں گا/ گی کہ آپ ان مہارتوں کا استعمال کرتے ہوئے سرگرمی کریں۔ ”

خود سرگرمی کرنے کے بعد ماں سے کہیں کہ وہ بچے کے ساتھ سرگرمی کریں ۔ سرگرمی کا مشاہدہ کریں اور بعد میں ماں کو مثبت رائے دیں۔

گھٹنوں کے بل چلنے کی مشق

سرگرمی کا مقصد : بچے کی دلچسپی کو مدنظر رکھنا /بچے کے ساتھ کھیل کو طویل کرنا

سرگرمی کا دورانیہ : ۱۵ منٹ

سرگرمی کا طریقہ کار :

ماں سے کہیں کہ بچے کی جسمانی اور ذہنی نشوونما کے لیے یہ سرگرمی مؤثر ہے ۔
ماں کو کہیں کہ وہ بچے کو صاف اور محفوظ جگہ پر بٹھائے ۔ پھر بچے سے تھوڑا دور جاکر اس کا پسندیدہ کھلونے کو اپنے ہاتھ میں اٹھا ئے ۔ بچے کا نام پکار کربچے کو کھلونے کو آکر لینے کو کہے ۔
ماں کو کہیں کہ بچے کی دلچسپی کو مدنظر رکھے اور بچہ اگر کوشش کرے تو اس کی حوصلہ افزائی کرے اور بچے کی دلچسپی کو مدنظر رکھتے ہوئے بچے سے بات کرے ۔
اگر کوئی مشکل ہو جیسا کہ ماں کا بچے کی دلچسپی کو پہچانے میں مشکل ہو ملاقات کے اہم پیغامات کو مدنظر رکھتے ہوئے ما ں کی رہنمائی کریں ۔ ہو سکتا ہے بچے کی دلچسپی ہو لیکن بچہ کسی وجہ سے بے چین ہو یا متوجہ نہ ہو ، ایسی صورت میں ماں بچے کا نام پکار کر اور تالی بجا کر بچے کی توجہ حاصل کر سکتی ہے۔
ماں کو پیش آنے والی مشکلات کا جائزہ

سرگرمی کے دوران ماں کو پیش آنے والی مشکلات کو حل کریں۔ ماں کی بات توجہ اور ہمدردی سے سنیں۔

ماں کو اہم پیغام دیں :

بچے کی دلچسپی کو مدنظر رکھنے سے بچہ سیکھتا ہے اور اسکا ماں سے تعلق مضبو ط ہو تا ہے۔