Lesson-7

لیسن نمبر7: بچے کو نئی مہارتیں سکھانے سےمتعلق چیزیں ڈبے کے اند ر ڈالنے اور نکالنے کی سرگرمی کرنا

دورانیہ: ۲۰ منٹ

سرگرمی سے متعلق ہدایات:

سب سے پہلے آپ ماں کے سامنے بچے کے ساتھ سرگرمی کریں گے اور ساتھ ساتھ ماں کو بتائیں گے کہ کیسے ان طریقوں کا استعمال کرکے بچے کو کچھ نیا سکھا سکتے ہیں ، وہ نیا کچھ بھی ہو سکتا ہے جو ماں سکھانا چاہتی ہے ، کھلونے سے کھیلنے کا نیا طریقہ ، کوئی نیا کھیل کوئی نیا لفظ۔ موڈیول میں دئیے گئے طریقوں کو مدنظر رکھ آپ کر سرگرمی کریں گے۔

معلومات کو جانچنے کیلئے سوال

ابھی ہم نے بچے کو نئی مہارتیں سکھانے کے کچھ طریقوں کی بات کی ۔

ماں کن طریقوں کا استعمال کرکے بچے کو نئی مہارتیں سکھا سکتی ہے؟

اپنا جواب تحریر کریں
جواب جمع کرائیں

کچھ بھی نیا سکھانے کے لیے :

  • ماں بچے کو خود کر کے دکھائے
  • جو کام یا طریقہ ماں بچے کو سکھانا چاہتی ہے ، اسےواضح الگ کاموں یا چھوٹےحصوں میں تقسیم کرے
  • ماں بار بار طریقے اور کا م کو دہرائے تاکہ بچہ دیکھ سکے
  • نئی مہارت سکھانے کے لیے اگلے مرحلے پر لے کر جائے
  • اور ساتھ غور کر کے بچے کو بتا ئے کہ وہ کونسی سرگرمی کررہے ہیں یا بچہ کس چیز میں دلچسپی لے رہا ہے

ماں کو بتائیں :

” یہ تمام مہارتیں اہم ہیں ۔ہم اس سرگرمی میں دیکھیں گے کہ کسطرح کھیل کھیل میں بچے کو نئی مہارتیں سکھا سکتے ہیں ۔پہلے میں بچے کے ساتھ سرگرمی کروں گا/ گی پھر میں آپ کو دعوت دوں گا/ گی کہ آپ ان مہارتوں کا استعمال کرتے ہوئے سرگرمی کریں۔ ”

خود سرگرمی کرنے کے بعد ماں سے کہیں کہ وہ بچے کے ساتھ سرگرمی کریں ۔ سرگرمی کا مشاہدہ کریں اور بعد میں ماں کو مثبت رائے دیں۔

چیزیں ڈبے کے اندر ڈالنا اور باہر نکالنا

سرگرمی کا مقصد: بچے کو نت نئی مہارتیں سکھانا

سرگرمی کا دورانیہ : ۱۵ منٹ

سرگرمی کا طریقہ کار:

  • ماں کو بتائیں کہ وہ آج کی ملاقات میں سیکھی گئی مہارتوں کا استعمال کرکے یہ دلچسپ سرگرمی کر سکتی ہیں۔آئیں ہم بچے کے ہاتھ میں مختلف چیزیں پکڑا کر دیکھتے ہیں کہ بچہ ان کے ساتھ کیسے کھیلتا ہے؟ اس عمل سے بچہ چیزوں کو چھونا، انہیں پکڑنا، برتن میں ڈالنا، اور نکالنا سیکھے گا اور اس کے ساتھ ساتھ ذہنی نشونما بھی ہو گی۔
  • ماں کو بتائیں کہ وہ سرگرمی کو اپنی مرضی کے مطابق جو مہارت وہ بچے کو سکھانا چاہتی ہیں وہ سکھا سکتی ہے۔ بچے کو برتن کے اندر چیزیں ڈالنے ، چیزوں کو پکڑنے کے علاوہ وہ بچے کو مختلف رنگوں اور چیزوں کے نام اور ان کی پہچان بھی سکھا سکتی ہیں۔
  • اگر یہ سرگرمی کرواتے ہوئے کوئی مسئلہ ہو رہا ہو، جیسا کہ اگر بچہ چیزيں پکڑنے کے لیےہاتھ نہ بڑھا رہا ہو، بچے کے ساتھ زبردستی نہ کی جائے بلکہ اسے پیار سے پکارتے ہو ئے اور باتیں کرتے ہوئےاسے ڈبے میں موجود کسی دوسری رنگین چیز کی طرف متوجہ کرنے کی کوشش کریں۔ اس طرح بچہ ہاتھ میں پکڑی ہوئی چیز آپ کو واپس کر دے گا اور دوسری چیز پکڑنے کی کوشش کرے گا۔
  • اب جبکہ بچہ کھلونے کو پکڑ رہا ہے تو ماں اس کو اگلے مرحلے کی طرف لےکر جاتےہوئے نئی مہارت سکھائے، یعنی کیسے ہم ان کھیلونوں کو ایک ایک کر کے برتن کے اند ڈال اور پھرنکال سکتے ہیں،بچہ کی توجہ کومرکوز رکھنے کے لیے پیار اور کھیل والی آوازمیں بتاتے میں ماں سرگرمی پر بات چیت کرے کہ وہ کیا کرہےہیں مثلاً ـبرتن میں ڈالیں ،باہر نکالیں وغیرہ۔ اسی سے نہ صرف بچے کی توجہ مرکوز ہوگی بلکہ اسے سرگرمی سے متعلق الفاظ بھی ملیں گے۔
  • ماں خود چیزیں اند ڈالنے اور باہر نکالنے کے عمل کو دہرائے گی تو آہستہ آہستہ بچہ آپ کی سکھائی گئی مہارت کی نقل کرنے لگے گا۔
  • اگر بچہ یہ سرگرمی کامیابی سے کر لے تو ماں کو بتائیں کہ وہ بچے کواس طریقے کےاگلے مرحلے پر لے جائے اور بچے کو چیزوں کے نام لے کر بتائے اور مختلف رنگوں کی پہچان کروائے۔

ماں کو پیش آنے والی مشکلات کا جائزہ

سرگرمی کے دوران ماں کو پیش آنے والی مشکلات کو حل کریں۔ ماں کی بات توجہ اور ہمدردی سے سنیں۔

ماں کو اہم پیغام دیں :

سرگرمیوں کے دوران ماں بچے کو نت نئی مہارتیں سکھا کر اسکی نشوونما کو بہتر کر سکتی ہے۔