Lesson-7

لیسن نمبر 7:ماں کی صحت میں بہتری کے لئے ماں کے ساتھ مل کر مددگار کاتعین کرنا


دورانیہ: ۵منٹ

ماں اور گھر والوں کو بتائیں کہ حمل کے آخری دنوں میں ماں کے لئے بہت زیادہ نقل وحرکت کرنا ممکن نہیں رہتا۔ اس طرح بچے کی پیدائش کے بعد وہ ا س حالت میں نہیں ہوتی کہ وہ فوراّ اٹھ کر اپنے بچے کو اپنی گود میں لے، اسے دودھ پلا سکے، اسکا خیال رکھ سکے ۔ ان دنوں میں ماں اور بچے کے لئے گھر کے افراد میں سے ایک مددگار کا تعین کرنا بہت ضروری ہے۔

ماں سے کہیں کہ وہ ایسے اور گھرانے کے افراد کے بارے میں سوچیں جن سےمدد لی جاسکتی ہے اور اسے جاب ایڈ میں دئیےگئے ٹبیل میں لکھیں ۔

کون سے افراد مدد کر سکتے ہیں ؟ وہ کیا مدد فراہم کر سکتے ہیں ؟ آپ ان سے کیا مدد لیں گے؟

آپ ماں کے ساتھ مل کر کس طرح یہ سرگرمی کریں گے۔

اپنا جواب تحریر کریں

آپ ماں کو ایک ایک کر کے ان افراد کا بتا سکتے ہیں ، مثال کے طور پر نند ماں کو کام میں مدد کروا سکتی ہے ۔ کھانا بنانے کی ذمہ داری کو بانٹا جا سکتا ہےتا کہ ماں کو دن میں آرام کرنے کا موقع مل سکے۔ ساس مل کر ماں کے ساتھ بچے کے آنے کی تیاری میں مدد کروا سکتی ہے۔

مددگار ٹپ:
اگر ماں کسی بھی مددگار کا تعین کرنے میں ناکام رہتی ہے تو زور نہ دیں اور کہیں کہ وہ اس بارے میں سوچے ،اگلی ملاقات میں ہم اس پر بات کریں گے۔اور اگر ماں کامیاب ہو جاتی ہے تو اسے کہیں کہ اگلی ملاقات میں ہم بات کریں گے کہ کیا آپ نے ان افراد سے مدد لی اور کیا مددلی۔