Lesson-8

لیسن نمبر 8: تین قدم طریقے کا استعمال کرتے ہوئے ماں کی صحت میں بہتری لانا

دورانیہ: ۲۰ منٹ

ہم نے کورس نمبر ۱ کے موڈیول ۳ میں تفصیلاً تین قدم طریقے کے بارے میں بات کی ۔ اب ہم اس طریقے کے ذریعے اسکی صحت میں بہتری لانے کے بارے میں بات کریں گے۔
ماں کو بتائیں :
بہترین پرورش پروگرام ماں کی صحت میں بہتری لانے کے لیے ۳ مرحلوں پہ کام کرتا ہے جنہیں ۳ قدم بھی کہا جاسکتا ہے۔اس مہارت کا پہلا قدم غیر صحتمند رویوں کوپہچاننا ،دوسرا قدم صحتمندر کاموں کو جاننا اور تیسر قدم صحت مند کاموں کا اپنانا ہے۔آئیں اب ایک ایک کر کے ان تینوں اقدام کا استعمال کرتے ہوئے آپ کی صحت میں بہتری لانے کی کوشش کرتے ہیں۔

پہلا قدم : غیرصحت مندانہ کاموں (رویوں )کو پہچاننا
ماں کو بتائیں کہ پہلے قدم میں ہم ایک ماں فرزانہ کی مثال لیتے ہیں جو حمل سے ہے اور وہ کیا کر رہی ہے۔
ماں کو یہ تصاویر دکھائیں اور سوال پوچھیں:
•                    اس تصویر میں فرزانہ(ماں) کیا کر رہی ہے؟
•                    اس تصویر میں فرزانہ کیا سوچ رہی ہے؟
•                    اس تصویر میں فرزانہ کا مزاج کیسا ہے(احساسات کیسے ہیں) ؟
•                    اس تصویر میں فرزانہ کا رویہ اس کی صحت پر کیا اثر ڈال رہا ہے؟
آپ کو کیا لگتا ہے کہ ماں کیا جواب دے گی اور آپ انہیں کیا بتائیں گے کہ ان تصاویر میں کیا ہو رہاہے؟

اپنا جواب تحریر کریں
_________________________________________________________________
_________________________________________________________________

جواب جمع کرائیں
_________________________________________________________________
_________________________________________________________________

ان تصاویر میں ماں اپنی صحت کا خیال نہیں رکھ رہی ، پریشانی محسوس کر رہی ہے اور وہ اداس لگ رہی ہے۔ ماں اپنے کھانے پینے کا خیال نہیں رکھ رہی اور آرام نہیں کر رہی۔ اس سے ماں اور آنے والے بچے کی صحت پر اثر پڑے گا۔
ماں کی غیر صحتمند کاموں کی نشاندہی کےلیے ان سے پوچھیں کہ اپنی صحت کے حوالے سے ان کے ایسے کون سے رویے ہیں جو کہ غیر صحتمندانہ ہیں؟
ماں آپ کو جو باتیں بتائے آپ اسے ہمدردی اور توجہ سے سنیں ۔ انہیں بتائیں اکثر مائیں جب زچگی کی حالت میں ہوتی ہیں تو وہ ایسے رویے اختیار کر سکتی ہیں جو ان کے لئے غیر صحت مندانہ ہوں۔
ایسا کرنے میں انکی کوئی غلطی ہے۔ مثال کے طور پر ، مائیں یہ غیر صحت مند کام یا رویے اپنا سکتی ہیں:

غیر صحتمندانہ سوچ

غیر صحتمندانہ کام (رویے)

میرے پاس متوازن غذا کے پیسے نہیں ہیں

متوازن غذا نہ کھانا

اگر میں آرام کروں گی تو میرے گھر والوں کو اعتراض ہو گا

دن بھر گھر کے کام کرتے رہنا اور آرام نہ کرنا

بیمار ہونا میرے نصیب میں ہے

چیک اپ نہ کروانا

مجھے نیند ہی نہیں آتی

پوری نیند نہ لینا

کسی کو میرا خیال نہیں ہے۔ مجھے کوئی پسند نہیں کرنا

گھر والوں سے دل کی بات نہ کہنا


یہ مثالیں خوراک اور آرام سے متعلق ہیں کیونکہ ہماری اس ملاقات کا مقصد ماں کی صحت کو بہتر بنانا ہے(ماں آپ کو مختلف قسم کے غیرصحتمندانہ کاموں کی مثالیں دے سکتی ہے)۔
ماں کے غیر صحتمندانہ رویوں کو جاننے کے بعد ماں کو بتائیں کہ جن رویوں اور سوچوں کا اس نے ذکر کیا ہے وہ اسکے احساسات پر برا اثر ڈال سکتے ہیں۔ ماں کو بتائیں کہ سوچوں، رویوں اور موڈ کا آپس میں گہرا تعلق ہے ۔ مثال کے طور پر، ایک ماں جو اپنی خوراک کا خیال نہیں رکھتی وہ زیادہ کمزوری محسوس کرے گی اور اپنے خاندان کا خیال بہتر طریقے سے نہیں رکھ سکے گی۔ اس وجہ سے یہ سوچ سکتی ہے کہ وہ ایک اچھی ماں بیوی نہیں ہے۔ یہ خیال اسکے جذبات پر برا اثر ڈال سکتاہے۔
ماں کو اہم پیغام دیں :
غیر صحت مند سوچوں ،رویوں اور برے موڈ کا آپس میں گہرا تعلق ہوتا ہے۔
اگر ماں اپنے موڈکو بہتر بنانا چاہتی ہے تو اس کے لئے ضروری ہے کہ وہ اپنے رویوں میں بہتری لائے۔ مثال کے طور پر، متوازن غذا کھانے سے ماں کی صحت میں بہتری آئے گی اور اسکا موڈبھی پہتر ہوگا۔ جیسے جیسے ماں کے رویوں (کاموں ) میں تبدیلی آئے گی اسکا احساسات بہتر ہونے لگیں گے۔ ہمارا دوسرا قدم بھی اس سے متعلق ہے۔
دوسرا قدم : صحتمندانہ کاموں کو جاننا
اب جب ماں نے غیر صحتمندانہ کاموں کی نشاندہی کر لی ہو گی- اگلا قدم صحتمند کاموں کو جاننا ہے ۔ اس لئے اب ہم ماں کو تصویروں کے ذریعے صحت مند کاموں کو پہچاننے میں مدد کریں گے۔
ماں کو یہ تصاویر دکھائیں اور ماں سے پوچھیں :
• اس تصویر میں فرزانہ کیا کررہی ہے؟
• فرزانہ کیا سوچ رہی ہے؟
• فرزانہ کا موڈ /مزاج کیسا ہے؟
• فرزانہ کا رویہ اس کی صحت پر کیا اثر ڈال رہا ہے؟
آپ کو کیا لگتا ہے کہ ماں کیا جواب دے گی اور آپ انہیں کیا بتائیں گے کہ ان تصاویر میں کیا ہو رہاہے؟
اپنا جواب تحریر کریں
_________________________________________________________________
_________________________________________________________________

جواب جمع کرائیں
_________________________________________________________________
_________________________________________________________________

ان تصاویر میں ماں اچھا محسوس کر رہی ہے اور وہ سوچ رہی ہے کہ اسے اپنا اور آنے والے بچے کا خیال رکھنا چاہیے۔ماں اپنی خوراک کا خیال رکھ رہی ہے اور بھر پور نیند لے رہی ہے۔ ان رویوں سے ماں کی اپنی صحت بہتر ہو گی اور آنے والا بچہ صحتمند ہوگا۔
ماں کے جواب کو غور سے سنیں اور سمجھنے کی کوشش کریں۔ اب ماں کو بتائیں کہ وہ بھی آہستہ آہستہ اپنی سوچ اور رویے میں تبدیلی لا سکتی ہے۔ ماں سے پوچھیں کہ وہ کونسے صحتمندانہ رویے اپنا سکتی ہے؟
مثال کے طور پر ، مائیں یہ صحت مند کام یا رویے اپنا سکتی ہیں (ان میں سےآپ کوئی بھی کام ماں کے لئے تجویز کر سکتی ہیں)۔ ان کاموں کو اپنانے سے ماں کی صحت میں خاطر خواہ بہتری آئے گی۔

 صحتمندانہ سوچ

 صحتمندانہ کام (رویے)

میری اچھی صحت میرے بچے اور گھر والوں کے لئے ضروری ہے

اچھی غذا کھانا

گھر کے کام کاج میں مدد لینے سے مجھے کچھ وقت آرام کیلئے مل سکتا ہے

دن میں کچھ وقت آرام کرنا

میرے گھر کے کچھ افراد مجھے پسند کرتے ہیں اور انہیں میری صحت کی فکر ہے

حمل کے دوران چیک اپ کر واناور حفاظتی ٹیکے لگوانا

میرے شوہر مدد ضرور کریں گے

اپنے دل کی بات اپنے شوہر کو بتانا

پوری نیند لینے سے میں سارا دن تازہ دم رہوں گی

اچھی نیند کے اصولوں پر عمل کرنا


یہ مثالیں خوراک اور آرام سے متعلق ہیں کیونکہ اس ملاقات کا مقصد ماں کی صحت بہتر کرنا ہے ۔
ماں کو بتائیں کہ صحت مندانہ کاموں میں شمولیت سے وہ بہتر محسوس کرے گی۔ ماں کو بتائیں کہ ماں اور بچے کی صحت کا گہرا تعلق ہے۔ صحتمندانہ کام کرنے سے نہ صرف ماں کی صحت میں بہتری آئے گی بلکہ اس کے پیدا ہونے والے بچے پر بھی اچھا اثر پڑےگا۔ اسی لئے ماں کے لئے ضروری ہے کہ وہ ان صحت مندانہ رویوں کو جانے۔

ماں کو اہم پیغام دیں :
صحت مندانہ سوچوں ،رویوں اور اچھے موڈ کا آپس میں گہرا تعلق ہوتا ہے۔

تیسرا قدم: صحتمند کاموں کواپنانا :
اب جبکہ ماں رویوں، احساسات اور سوچوں کے بارے میں تعلق کے بارے میں جان چکی ہے اور صحتمندانہ رویوں کی نشاندہی کر چکی ہے۔ اب آپ ماں کو صحتمندانہ کاموں کو اپنانے میں ماں کی مدد کریں گے۔

سرگرمی :
•                    ماں سے پوچھیں کہ انہیں اپنی صحت سے جڑے کون سے صحت مند کاموں کو اپنانا چاہیے۔
•                    اُن تمام صحت مندسرگرمیوں کی لِسٹ بنائیں جن کے بارے میں ماں نے دوسرے قدم میں بتایا تھا۔
•                    ماں سے پوچھیں کہ وہ کون سی سرگرمیاں آسانی سے کر سکتی ہیں۔اُن سرگرمیوں کی لِسٹ بنانا شروع کریں جو ماں کے لیے کرنے میں زیادہ آسان ہوں۔
•                    ماں کے ساتھ مل کر بنائی گئی لِسٹ کو ذہن میں رکھیں اور ہیلتھ چارٹ کو دیکھتے ہوئے ماں کی ضرورت کے مطابق اُن کو تبدیل کریں ۔
ماں کی صحت سے جڑے صحت مند کاموں کی مثالیں کیا ہوں گی؟
اپنا جواب تحریر کریں
_________________________________________________________________
_________________________________________________________________
جواب جمع کرائیں
کچھ صحتمند کام یہ ہیں جو ماں لسٹ میں لکھوا سکتی ہے۔
o                    آرام کرنا
o                    متوازن خوراک کھانا
اب ان صحتمند انہ کاموں کو روٹین کا حصہ بنانے کے لیے آپ کیلنڈرز اور چارٹ کے ذ ریعے ماں کی مدد کر یں گے ۔