Lesson-8

لیسن نمبر 8:بچے کی صحت کو بہتر بنانا(بڑھتے ہوئے بچے کی غذا کا خیال رکھنا)

دورانیہ: ۱۰ منٹ

ماں کو بتائیں جیسا کہ ہم نے پچھلی ملاقات میں بھی نیم ٹھوس غذا اور سپر خوراک کی اہمیت کے بارے میں بات کی۔

ماں سے پوچھیں کہ :

کیا آپ نے اضافی خوراک بچے کو دینا شروع کر دی ہے؟
اگر ہاں تو کیا خوراک دے رہی ہیں ؟(گفتگو میں گھر کے باقی افراد کو بھی شامل کریں)
دن میں کتنی بار غذا دے رہی ہے؟(ماں کو بتائیں مقدار کو آہستہ آہستہ بڑ ھائے)
ماں کو بتائیں !

اپنا دودھ زیادہ سے زیادہ دیں لیکن بڑھتے ہوئے بچے کی غذائی ضروریات کو پورے کرنے کیلئے نیم ٹھوس غذا دینا بھی ضروری ہے۔
دن میں ۳ سے ۵ بار اضافی غذا دیں اور ساتھ ساتھ اپنا دودھ بھی پلائیں۔
اضافی غذا میں بچے کو دلیہ، گوشت،انڈا،پھل یا سبزیاں دیں۔
بچے کو غذا کھلانے سے پہلے اور بعد میں، بچے کو چھونے سے پہلے اوربعد میں صابن سے اچھی طرح ہاتھ دھوئیں
اگر بچہ بیمار ہو تو معمول سے زیادہ اپنا دودھ پلائیں اور ساتھ نرم غذا جاری رکھیں۔
اگر بچے کی طبیعت زیادہ خراب ہو تو ڈاکٹر سے رجوع کریں۔