Lesson-8

لیسن نمبر 8:بڑھتے ہوئے بچے کی غذا کا خیال رکھنا

دورانیہ: ۱۰ منٹ

ماں سے پوچھیں:

کیا آپ نے اضافی خوراک بچے کو دینا شروع کر دی ہے؟اور کیا اس سلسلے میں آپ کو کوئی مسئلہ پیش آیا؟
کیا آپ اپنا دوددھ پلا رہی ہیں اور کیا اپنا دودھ پلانے کے ساتھ ساتھ بچے کو سپر خوراک بھی دے رہی ہیں ؟
ماں کی کوششوں پر اسکی تعریف کریں۔

ماں کو بتائیں!

بچے کی بڑھتی ہوئی عمر کے ساتھ اسکی غذا میں اضافہ بھی بہت ضروری ہے۔ماں بچے کو ہاتھ سے پکڑ کر کھانے والی صحت بخش چیزیں پکڑا کر اس کو کھانے کی حوصلہ افزائی کر سکتی ہے۔

جب بچے کواسکے ہاتھ سے پکڑا کر کچھ کھانے کو دیاجاتا ہے تو اس عمل سے:

وہ خود کھانا کھانا سیکھتاہے۔
اس کے اند ر خود اعتمادی پیدا ہوتی ہے۔
اس کی ذہنی اور جسمانی نشوونما میں بہتری آتی ہے۔