Lesson-8

لیسن نمبر 8:بڑھتے ہوئے بچے کی غذا کا خیال رکھنا

دورانیہ: ۱۰ منٹ

ماں کو بتائیں کہ ہم بچے کو اضافی خوراک دینے کے بارے میں پہلے بھی بات کر چکے ہیں ۔ ہم نے پچھلی ملاقات میں بات کی تھی کہ کیسے بچے کو خود سے ہاتھ سے کھانے دینا شروع کروانا چاہیے ۔

ماں سے پوچھیں:

کیا آپ نے بچے کو اسکے ہاتھ میں چیز پکڑا ئی جانے والی اشیاء دینا شروع کی؟
بچے کا ردعمل کیا تھا؟
ماں کی کوششوں پر اسکی تعریف کریں۔

اگرچہ بچے کو خود سے کھانا کھانے دینا چاہیے لیکن یہ بھی ضروری ہے کہ ماں یا گھر کا کوئی اور فرد اس عمل میں بچے کی رہنمائی کرے تاکہ بچہ کوئی غلط چیز منہ میں نہ ڈالے یا ایک ہی وقت میں بہت بڑا نوالہ نہ کھالے ۔ ہم اگلی ملاقات میں باقاعدہ کھانے کے عمل کی تربیت پر بات چیت کریں گے۔