Lesson-9

لیسن نمبر9: بچے کی باحفاظت پیدائش سے متعلق پیغامات دینا

بچے کی باحفاظت کی آمد سے متعلق پیغامات دینا بہت ضروری ہے کیونکہ یہ بچے کی پیدائش سے پہلے ہماری آخری ملاقات ہے۔ ماں کے ساتھ ان موضوعات پر بات کریں کہ ان کو یقینی بنائیں ۔

بچے کی باحفاظت آمدکی تیاری کرنا

دورانیہ ۵ منٹ

بچے کی پیدا ئش کے لیے منصوبہ بندی کرنا اہم ہےکیونکہ یہ وقت سے پہلے چیزوں کی تیاری کرنے میں اُس کی مدد کر تا ہےاور ماں کو اطمینان کا احساس دلاتا ہے ۔

بچے کی پیدائش کی منصوبہ بندی کرنے کے حوالے سے ماں سے بات چیت کر یں اور پروگرام کے میٹیریل سیکشن میں موڈیول ۹ کے سوالناموں میں موجود”بچے کی پیدائش کی منصوبہ بندی کا فارم ”پُر کریں ۔

مددگا رکی موجودگی کو یقینی بنانا

دورانیہ ۵منٹ

ہم نے تعارفی ملاقات میں بات کی تھی کہ ماں ایک مددگار چن لے جو بچے کی پیدائش کے ساتھ ماں کے ساتھ مختلف ذمہ داریوں میں مدد کروائے گا۔

ماں اور تعین کئے گئے مددگار کو یقین دہا ئی کروائیں کہ بچےکی پیدائش کے وقت مددگا ماں کے ساتھ ہو جوبچے کو ماں کا دودھ پلانےمیں ماں کی مدد کر سکے۔

ماں اور گھر والوں کو بتائیں کہ بچے کی پیدائش کے وقت مددگا رکی موجودگی بہت ضروری ہے، تاکہ ماں اور بچے کی ضروریات کا خیال رکھ سکے۔

پیدائش کے آدھے گھنٹے کے اندر بچےکو ماں کا دودھ پلانےکےلئے خاندان کو تیار کرنا

دورانیہ ۱۰ منٹ

ماں کو پیدائش کے فوراً بعد بچے کو دودھ پلانے کی اہمیت بتائیں۔ماں کو بتائیں کہ بہترین گھٹی، ماں کا دودھ ہے۔ بازار کی تیار کردہ گھٹی بچے کے لئے بہت نقصان دہ ہیں ۔اور ماں کا دودھ نہ پلانے سے دودھ پلانے کے عمل میں تاخیر ہوتی ہےاوربچے کی غذائی ضروریات پوری نہیں ہوتیں اوربچہ جلد بیماریوں کا شکار ہوتا ہے۔اسلئے بچے کے لئے سب سے پہلی غذا اور دوا ماں کا پہلا دودھ ہے۔

ماں اور خاندان کوذہنی طور پر تیار کرنا کہ آنے والے بچے کو چھ ماہ تک صرف اور صرف ماں کا دودھ دیا جائے۔

:ماں سے پوچھیں

پیدائش کے آدھے گھنٹے کے اندر بچےکو ماں کا دودھ نہ پلانے کے کیا ممکنہ وجوہات ہوسکتےہیں ؟

پیدائش کے آدھے گھنٹے کے اندر بچےکو ماں کا دودھ نہ پلانے کے کیا نقصانات ہوسکتے ہیں ؟

:ان سوالات کے جواب میں آپ بتا سکتے ہیں

ماں کا دودھ ایک مکمل غذا ہے اور بچے کو چھ ماہ تک اس کے علاوہ کسی قسم کی غذا کی ضروررت نہیں ہےماں کے دودھ کے علاوہ کچھ بھی دینے سے (جیسے قہوہ، ڈبے کا دودھ یا گائے کا دودھ) ماں کا دودھ کم ہو جاتا ہے۔اور ڈبے کا دودھ پینے والے بچے دیکھنے میں تو موٹے لگتے ہیں مگر بیماریوں کا شکار جلدی ہوتے ہیں۔اگر خاندان کے افراد یہ چاہتے ہیں کہ ان کا بچہ ہر لحاظ سے تندرست اور ہوشیار ہو تو اس مقصد کے حصول کا صرف اور صرف ایک ذریعہ ہے اور وہ ہے ماں کا دودھ!!

گھٹی کے طور پر ہی پیدائش کے آدھے گھنٹے کے اند ر ماں کا پہلا دودھ پلانا بچے کے لیے بہت فائدہ مند ہے کیونکہ ماں کا یہ دودھ غذائیت سے بھرپور ہو تا ہے ۔