Lesson-10

لیسن نمبر 10: ہوم ورک کا تعین کرنا

دورانیہ: ۱۰ منٹ

ہیلتھ کلینڈر سے مندرجہ ذیل چارٹ نکال کر ہوم ورک کا تعین کریں:

  • ہوم ورک نمبر ۱ : ماں اور بچے کا تعلق بہتر بنانے کا چارٹ
  • ہوم ورک نمبر ۲ : بچےکے ساتھ سرگرمی کرنے کا چارٹ
  • ہوم ورک نمبر ۳ :سانس کی ورزش کا چارٹ
بچے کے ساتھ سرگرمی کرنے کا چارٹ
ماں اور بچے کا تعلق بہتر بنانے کا چارٹ
سانس لینے کی مشق کا چارٹ

ہوم ورک نمبر ۱: ماں اور بچے کے تعلق کا چارٹ

ماں کو ماں اور بچے کے تعلق کا چارٹ دکھائیں اور بتائیں کہ یہ سرگرمیاں کرنے سے ماں اور بچے کا تعلق بہتر ہوگا ۔چارٹ پر دی جانے والی سرگرمی کرنے کے بعد اسکے باکس پر نشان لگائیں ۔

ہوم ورک نمبر ۲: بچے کے ساتھ سرگرمی کرنے کا چارٹ

ماں کو بچے کے ساتھ سرگرمی کرنے کا چارٹ دکھائیں اور انہیں بتائیں یہ چارٹ ماں کی مدد کرے گا کہ وہ سرگرمیوں کو مانیٹر کر سکے کہ وہ کون سرگرمی کر رہی ہے اور کن مہارتوں کا استعمال کر رہی ہے۔

ہوم ورک نمبر ۳: سانس کی ورزش کا چارٹ

ہیلتھ کلینڈرسے سانس کی ورزش کے چار ٹ کو استعمال کرتے ہو ئے ماں سے پو چھیں کہ وہ دن میں کتنی مر تبہ اور کب سانس کی ور زش کر سکتی ہے۔ ماں کو بتائیں کہ اس بات کو
وا ضع کرنے کے لیے کہ آپ نے سانس کی ورزش کی ہے ایک باکس پر نشان لگائیں ۔