Lesson-11

لیسن نمبر 11: ملاقات میں بتائے گئے پیغامات کی دوہرائی کروانا

دورانیہ: ۵ منٹ

ملاقات کے آخر میں ماں کو آج کی ملاقات کے اہم پیغامات کی دوہرائی کروائیں۔اگر کوئی سوال ہے تو اس کا تسلی بخش جواب دیں۔

اس ملاقات میں ہم نے ان موضوعات پر بات کی :

سرگرمیوں کے دوران بچے کی توجہ برقرار رکھنے سے بچہ مزید مہارتیں سیکھتا ہے۔
سرگرمی کو دلچسپ بنا کر، سرگرمی میں نیا مرحلہ شامل کرکے اور تعریف کرکے بچے کی توجہ برقرار رکھی جا سکتی ہے۔
ملاقات کا اختتام

ماں سے مندرجہ ذیل سوالات پو چھتے ہوئے ملاقات کا اختتام کر یں

آپ کو آج کی ملاقات کیسی لگی ؟
کیا ملاقات کے دوران جو بھی باتیں ہو ئیں وہ آپ کو سمجھ آگئی ہیں؟
کیا کوئی چیز ایسی ہے جس کو مختلف طر یقے سے کیا جا سکتا تھا؟
ماں کو پروگرام میں کی جانے والی ملاقاتوں کے شیڈول کا حوالہ دیتے ہو ئے اگلی ملاقات کے وقت اور تاریخ کی یاد دہانی کروائیں۔ماں کو بتائیں کہ اگلی ملاقات میں ہم اگلی مہارت بچے کی دلچسپی کو مدنظر رکھنے کے بارے میں بات کریں گے۔