Lesson-11

لیسن نمبر 11: ملاقات میں بتائے گئے پیغامات کی دوہرائی کروانا

دورانیہ: ۵ منٹ

ملاقات کے آخر میں ماں کو آج کی ملاقات کے اہم پیغامات کی دوہرائی کروائیں۔اگر کوئی سوال ہے تو اس کا تسلی بخش جواب دیں۔

اس ملاقات میں ہم نے ان موضوعات پر بات کی :

  1. بچے کو نئی مہارتیں سکھا کر ماں بچے کو اگلے مرحلے پر لے جا سکتی ہے، بچے کا اعتماد بڑھا سکتی ہے اور اسکی ذہنی نشوونما کو بہتر کر سکتی ہے۔
  2. بچے کو کچھ نیا سکھا نے کے لیے ماں پہلے بچے کو خود وہ کام کر کے دکھائے جو وہ سکھانا چاہتی ہے، کام کو واضح الگ کاموں یا چھوٹےحصوں میں تقسیم کرے ، ماں بار بار طریقے اور کا م کو دہرائے تاکہ بچہ دیکھ سکے، نئی مہارت سکھانے کے لیے اگلے مرحلے پر لے کر جائے اور ساتھ بچے کو بتا ئے کہ وہ کونسی سرگرمی کررہے ہیں یا بچہ کس چیز میں دلچسپی لے رہا ہے۔ یہ تمام طریقے بچے کی نئی مہارت سیکھنے میں کامیا ب ثابت ہو تے ہیں ۔

ملاقات کا اختتام

ماں سے مندرجہ ذیل سوالات پو چھتے ہوئے ملاقات کا اختتام کر یں

  1. آپ کو آج کی ملاقات کیسی لگی ؟
  2. کیا ملاقات کے دوران جو بھی باتیں ہو ئیں وہ آپ کو سمجھ آگئی ہیں؟
  3. کیا کوئی چیز ایسی ہے جس کو مختلف طر یقے سے کیا جا سکتا تھا؟

ماں کو پروگرام میں کی جانے والی ملاقاتوں کے شیڈول کا حوالہ دیتے ہو ئے اگلی ملاقات کے وقت اور تاریخ کی یاد دہانی کروائیں ۔ماں کو بتائیں کہ اگلی ملاقات ہماری آخری ملاقات ہو گی جس میں ہم پچھلی ملاقاتوں میں سیکھے گئے پیغامات کی دہرائی کریں گے۔