Lesson-12


لیسن نمبر
 12: ملاقات میں بتائے گئے پیغامات کی دوہرائی کروانا

دورانیہ: ۵ منٹ

ملاقات کے آخر میں ماں کو آج کی ملاقات کے اہم پیغامات کی دوہرائی کروائیں۔اگر کوئی سوال ہے تو اس کا تسلی بخش جواب دیں۔

اس ملاقات میں ہم نے ان موضوعات پر بات کی

بہترین پرورش پروگرام کےتین قدم کا استعمال کرتے ہوئے ماں کا آنے والے بچے کے ساتھ تعلق بہتر بنانا

پہلا قدم: غیر صحتمند رویوں کوپہچاننا

دوسرا قدم: صحتمندر کاموں کو جاننا

 تیسرا قدم :صحت مند کاموں کا اپنانا ہے ۔

بچے کی پیدا ئش کے لیے منصوبہ بندی کرنا اہم ہےکیونکہ یہ وقت سے پہلے چیزوں کی تیاری کرنے میں مدد کر تا ہے۔

مددگا رکی موجودگی کو یقینی بنانا ضروری ہے جو پیدائش کے بعد ماں اوربچے کی ضروریات کا خیال رکھ سکے۔

پیدائش کے آدھے گھنٹے کے اندر بچےکو فوراً ماں کا دودھ پلانا بچے کے لئے بہت فائدہ مند ثابت ہو تا ہے کیوں کہ غذائیت سے بھرپور یہ دودھ بچے کی نشوونماکو بہتر بناتا ہے۔

ملاقات کا اختتام

ماں سے مندرجہ ذیل سوالات پو چھتے ہوئے ملاقات کا اختتام کر یں

آپ کو آج کی ملاقات کیسی لگی ؟

کیا ملاقات کے دوران جو بھی باتیں ہو ئیں وہ آپ کو سمجھ آگئی ہیں؟

کیا کوئی چیز ایسی ہے جس کو مختلف طر یقے سے کیا جا سکتا تھا؟