Lesson-2

لیسن نمبر 2: دوسری ملاقات کی ترتیب اور درکار اشیاء

 ملاقات کی ترتیب (ملاقات کا دورانیہ:۱گھنٹہ ۲۵منٹ)

ماں سے کی جانے والی دوسری ملاقات کی ترتیب کچھ یوں ہو گی

1. ماں اور گھرانے سے ملنا اور انہیں ملاقات کے مقصد سے آگاہ کرنا(۵منٹ)
2.پچھلی ملاقات میں ماں کو بتائے جانے الے پیغامات کی دوہرائی کروانا اور ہو م ورک سے متعلق ماں کو درپیش مشکلات کا مشاہدہ کرنا (۱۵ منٹ)
3. اماں کا اردگرد کے لوگوں سے تعلق بہتر ہونا کیوں ضروری ہے؟ (۱۰ منٹ)۔
4.– موڈ چارٹ کے ذر یعےماں کے موڈ کو جاننا (۱۰ منٹ)
5. تین قدم کا استعمال کرتے ہوئے ماں کا ارد گرد لوگوں کے ساتھ تعلق بہتر بنانا (۲۰ منٹ)
6. ارد گرد لوگوں سے رابطہ مضبوط کرنے سے جڑے صحت مند کاموں کو ماں کی روٹین کا حصہ بنانا (۱۰ منٹ)
7. سانس کے ذریعے ذہنی دبا ؤ سے نمٹنے کی ورزش کرنا (۱۰منٹ)
8.
ہوم ورک کا تعین کرنا (۱۰منٹ)
9.
ماں کو ملاقات میں بتائے گئے پیغامات کی دوہرائی کروانا(۵منٹ)

ملاقات کے لیے درکار اشیاء
جاب ایڈ
ہیلتھ کیلنڈرز

ہیلتھ کلینڈر اور جاب ایڈز پروگرام میٹیریل سیکشن میں مہیا ہیں۔ جاب ایڈ میں پروگرام سے متعلق تصاویر ، ٹیبلرز اور تشخیصی سوالنامے شامل ہیں۔