Lesson-3

لیسن نمبر3: ماں اور گھرانے سے ملنا اور انہیں ملاقات کے مقصد سے آکاہ کرنا

دورانیہ: ۵ منٹ

جب بھی آپ ماں سے ملنے کےلیے جائیں تو سب سے پہلےماں اور گھرانے سےملیں۔سب کو سلام کریں اور ان کی خیریت دریافت کریں ۔ اور پھر ماں سے پوچھیں کہ پچھلا ماہ کیسا گزرا ۔ہوسکتا ہے کہ ماں آپ کو اسی موقع پر کسی پریشانی یا مشکل کے بارے میں بتائیں ۔ ماں کی بات کو غور سے سنیں اور ماں سے بات چیت کرنے کے اصولوں کو یا د رکھیں۔

بات چیت کرنے کے اصولوں کی تفصیل کے لئے کورس نمبر ا موڈیول ۱ کا مطالعہ کریں۔

ملاقات کامقصد

ماں کو بتائیں کہ آج کی ملاقات میں ہم بات کریں گے کہ آپ روزمرہ کی سرگرمیوں میں بچے کو نئے الفاظ کسطرح سکھا سکتی ہے۔