Lesson-3

لیسن نمبر 3: ماں اور گھرانے سے اپنا تعارف کروانا

دورانیہ: ۵ منٹ

ماں اور گھرانے سے اپنا تعارف کروانا بہت اہم پہلو ہے کیوں کہ اس سے آپ پروگرام کی بہت اچھی شروعات لے سکتے ہیں۔

اپنا جواب تحریر کریں

تعارف کے بعدہی آپ ماں اور اسکے گھر والوں کو اپنے بارے میں بنیادی معلومات دیں اور اپنا تعارف کروائیں ۔

آپ مندرجہ ذیل سکرپٹ استعمال کرسکتے ہیں۔

جواب جمع کرائیں

میرا نام ۔۔۔۔۔۔۔ ہے اور میرا تعلق۔۔۔۔۔سے ہے ۔ آپ کو اس پروگرام میں شمولیت کے لیے چنا گیا ہے ۔ یہ ایک تربیتی پروگرام ہے جس کا مقصد ماں اور بچے کی صحت میں بہتری لاناہے۔میں نے اس پروگرام کی باقاعدہ ٹرینگ لی ہے،۔ میں آپ کے ساتھ مل کر آپ اورآنے والے بچے کی صحت اور خوشحالی کیلئے کام کروں گی۔اکثر مائیں حمل کے دوران یا بچے کی پیدائش کے بعد ذہنی دباؤ کا شکار ہو جاتی ہیں ۔ یہ ذہنی دباؤ نہ صرف ماں کی صحت پر برا اثر ڈالتا ہے بلکہ آنے والے بچے کی بہترین پرورش پہ بھی اثرانداز ہوتا ہے اس پریشانی سے نجات حاصل کرنے کے لیےانہیں کسی نہ کسی کی مدد یا سہارے کی ضرورت ہوتی ہے۔یہ پروگرام اس پریشانی سے نجات حاصل کرنے میں ماؤں کی مدد کرے گا۔بچے کی بہترین پرورش کیلئے ایک ٹیم کی ضرورت ہوتی ہے۔اور گھر کا ہر ایک فرد اس ٹیم کا حصہ ہوتا ہے۔جہاں میں ایک کوچ اور صحت مند اور ذہین بچہ پوری ٹیم کیلئے ایک ٹرافی کی حیثیت رکھتا ہے۔ جتنازیادہ ٹیم محنت کرے گی ، نتائج اتنے زیادہ بہتر ہوں گئے۔اور یہ پروگرام ان نتائج کو حاصل کرنے میں آپ کی مدد کرے گا۔

اس پروگرام کے تحت ہر ماہ میں آپ کو آپ کے آپ کے آنے والے بچے سے متعلق اہم پیغامات پہنچاؤں گی۔

آپ کو کیا لگتا ہے کہ تعارف میں کن چیزوں پر بات کرنا ضروری ہے؟
تعارف میں ان موضوعات پر لازمی بات ہونی چاہیے: اپنا نام اور ادارے سے متعلق معلومات، پروگرام کی اہمیت اور اسکو لینا کیوں ضروری ہے۔ اسکے علاوہ ماں اور گھرانے کے خدشات اور سوالات پر بات کرنا بھی اہم ہے۔