Lesson-3

لیسن نمبر 3: ماں اور گھرانے سے ملنا اور انہیں ملاقات کے مقصد سے آگاہ کرنا

دورانیہ: ۵ منٹ

جب بھی آپ ماں سے ملنے کےلیے جائیں تو سب سے پہلےماں اور گھرانے سےملیں۔سب کو سلام کریں اور ان کی خیریت دریافت کریں ۔ اور پھر ماں سے پوچھیں کہ پچھلا ہفتہ کیسا گزرا ۔ہوسکتا ہے کہ ماں آپ کو اسی موقع پر کسی پریشانی یا مشکل کے بارے میں بتائیں ۔ ماں کی بات کو غور سے سنیں اور ماں سے بات چیت کرنے کے اصولوں کو یا د رکھیں۔
بات چیت کرنے کے اصولوں کی تفصیل کے لئے کورس نمبر ا موڈیول ۱ کا مطالعہ کریں۔

ملاقات کا مقصد
ماں کو بتائیں کہ آج کی ملاقات میں ہم ماں کے صحت کے بارے میں بات کریں گے جو کہ پروگرام کی پہلی ملاقات کا مقصد ہے۔