Lesson-4

لیسن نمبر 4 :پچھلی ملاقات میں ماں کو بتائے جانے والے پیغامات کی دوہرائی کروانا، ہوم ورک کا جائزہ اور ماں اور بچے کے تعلق کی تشخیص کرنا

دورانیہ: ۱۵ منٹ
ماں کو پچھلی ملاقاتوں میں بتائے جانے والے پیغامات کی دوہرائی کرائیں۔

:پچھلی ملاقات میں ان موضوعات پر بات کی تھی
1– بچے کی حرکات و سکنات پر مناسب رد عمل دینے اور تعریف کرنے سے بچے کی نشوونما بہتر ہوتی ہے۔
2– ماں بچے کےبول چال اور اشاروں پر دھیان دے کر مناسب ردعمل دے سکتی ہے۔
3– بچے کی تعریف کرنے کے لئے چہرے پر مسکراہٹ لائیں، تالی بجائیں، تعریف کے انداز میں کچھ بولیں۔

ہوم ورک کی دوہرائی اور اس میں ماں کو پیش آنے والے ممکنہ مشکلات اور ان کا حل تلاش کرنا
ماں کو ماں اور بچے کے تعلق کا چارٹ

ماں سے پوچھیں کہ کیا اس نے بچے کے ساتھ چارٹ پر دی گئی سرگرمیاں کی اور چارٹ کو پُرکیا؟
کیا اس نے بچے کے ساتھ سرگرمی کی؟
بچے کی تعریف کیسے کی اور مناسب ردعمل کیسے دیا؟
ان مہارتوں پر عمل کرنے میں کوئی مشکل پیش آئی؟

سانس کی ورز ش کا چارٹ

ماں سے پوچھیں کیا اس نے سانس لینے کی مشق کی اور اس نے سانس لینے کی مشق کے چارٹ کو پُرکیا؟

اگر ماں ہوم ورک کرنے میں کامیاب رہی ہے یا کوشش کی ہے تو کھل کر ان کی تعریف کریں۔اگر نہیں کر پائی تو نہ کرنے کی وجہ پوچھیں اور ان کے مسائل حل کرنے کی کوشش کریں۔
 ماں کے مسائل کو سمجھیں اور مسائل کے حل کے طریقے کو استعمال کرتے ہوئےمسئلے کو حل کریں۔

رازداری
ماں کے ساتھ ایک اچھا تعلق بنانے کے لیے اعتبار اور رازداری بہت اہم ہیں۔

ماں کو رازداری کے اصولوں کی یا ددہانی کروائیں اور ماں کو یقین دلائیں تاکہ وہ آپ سے کھل کر بات کر سکیں ۔

’ بر ائے مہربانی اپنی پر یشانیا ں اور مسائل مجھ سے شیئر کرنے میں کو ئی جھجھک محسوس نہ کر یں ۔ملاقات کے دوران آپ جو بھی معلو مات مجھے دیں گی وہ مجھ تک اور ہماری ٹیم تک ہی محدود رہیں گی ، تاہم اگر مجھے لگا کہ آپ کو یا کسی دوسرے کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہو ، تو ایسی صورتحال میں مجھے اختیار ہے کہ میں یہ معلومات متعلقہ ماہرین تک پہنچا سکوں تاکہ آ پ کی بروقت مد د کی جا سکے ‘۔

گھر والوں کی شمولیت کو یقینی بنانا
ہر ملاقات میں آپ اس بات کومدنظر رکھیں گے کہ جہاں بھی ماں کو گھرانے کی مدد کی ضرورت ہو وہاں گھرانےکی شمولیت کو یقینی بنائیں۔اس مقصد کو حاصل کرنے کے لیے کورس نمبر ۱ کے موڈیول نمبر ۲ کو دیکھ سکتے ہیں۔

یاد رکھیں: عام طور پر ماں سے اکیلے بات کرنا بہت مشکل ہوتا ہےاگر گھرانے کے باقی افراد بھی موجود ہیں تو ان کی خیریت بھی دریافت کریں ۔اگر وہ بات چیت میں شامل ہونا چاہتے ہیں تو انہیں شامل کریں۔ ان کی صحت کے بارے میں پوچھیں۔اور بات چیت کرتے ہوئے توجہ اور غور سے ان کی بات سنیں۔

ہوم ورک میں دی جانے والی سر گرمی کا مشاہدہ اور ماں اور بچے کے تعلق کی جائزہ لینا

ماں کو بتائیں

”پچھلے سیشن میں ہم نے ہوم ورک میں بچے کو موثر طریقے سے غذا کھلانے کی سرگرمی کے بارے میں بات کی تھی کہ ماں کسطرح بچے کی تعریف کرکے اور بچے کی حرکات پر ردعمل دے کر کھانے کے عمل کو موثر بنا سکتی ہے۔آپ کو سرگرمی کا چارٹ دیا گیا تھا جس کے بارے میں ابھی ہم نے بات کی تھی ۔

1– ماں کو کہیں کہ ابھی وہ سرگرمی بچے کے ساتھ دوبارہ کریں تاکہ آپ ماں اور بچے کے تعلق کا جائزہ لے سکیں اور سرگرمی کے دوران ماں /بچے کو پیش آنے والی مشکلات کا مل کر حل نکال سکیں۔
2– جب ماں بچے کے ساتھ سرگرمی کر رہی ہوتو ہیلتھ ورکر ماں اور بچے کے تعلق کی تشخیص کا سوالنامہ پُر کریں۔ یہ سوالنامہ آپ کی رہنمائی کے لیے بنایا گیا ہے کہ وہ آپ کسطرح ماں کا مشاہدہ کر سکتے ہیں اور اسے بچے کے ساتھ صیح طرح سے کھیلنے اور باتیں کرنے میں کسطرح رہنمائی فراہم کی جاسکتی ہے) یہ سوالنامہ پروگرام میٹیریل سیکشن میں موجود ہے(۔
3-سرگرمی کرنے کے بعد سوالنامے میں دی گئی تجویزات کا استعمال کرتے ہوئے ماں کو پیش آنے والے مسائل اور مشکلات پر بات چیت کرے ، ، پھر ماں کو سوالنامے میں دی گئی تجویزات دیں۔ ماں کا مہارتوں کا استعمال کرنے اور کوشش کرنے پر ماں کی تعریف کریں ۔

سرگرمی کےماں کو پیش آنے والی مشکلات کو بات چیت کے اصولوں کو مدنظر رکھتے ہوئے حل کریں۔