Lesson-4

لیسن نمبر 4 :پچھلی ملاقات میں ماں کو بتائے جانے والے پیغامات کی دوہرائی کروانا، ہوم ورک کا جائزہ اور ماں اور بچے کے تعلق کی تشخیص کرنا

دورانیہ: ۱۵ منٹ

ماں کو پچھلی ملاقاتوں میں بتائے جانے والے پیغامات کی دوہرائی کرائیں۔

پچھلی ملاقات میں ہم نے بچے کو نئے الفاظ سکھانے سے متعلق بات کی تھی ۔

  1. بچے کی بڑھتی ہوئی عمر کے پیش نظر ماں بچے کو بولنے کی مہار ت کو سیکھنے میں مدد کر سکتی ہے۔
  2. ماں مختلف طریقوں کو استعمال کرکے بچے کو روزمرہ کی سرگرمیوں میں نئے الفاظ سکھا سکتی ہے: ماں بچے کو چیزیں دیتے ہوئے ان کا نام لے کر سکھائے ، ماں چیزوں اور دکھا اور بول کر سکھائے اور بچے کے ساتھ بات کرتے ہوئے الفاظ کو واضح اور صاف بولے۔

ہوم ورک کی دوہرائی اور اس میں ماں کو پیش آنے والے ممکنہ مشکلات اور ان کا حل تلاش کرنا

پچھلے پیغامات کی دوہرائی کے بعد اب ماں سے ہو م ورک کے بارے میں پوچھیں گے۔

ماں کو ماں اور بچے کے تعلق کا چارٹ

ماں سے پوچھیں کہ کیا ااس نے بچے کے ساتھ چارٹ پر دی گئی سرگرمیاں کی اور چارٹ کو پُرکیا؟

بچے کے ساتھ سرگرمی کرنے کا چارٹ

ماں سے پوچھیں:

  • کیا آپ نے بچے کے ساتھ سرگرمی کی؟
  • بچے کو نئے الفاظ سکھانے کے لیے آپ نے کن طریقوں پر عمل کیا؟
  • آپ نے بچے کو کون سے نئے الفاظ سکھائے؟
  • کیا آپ نے سرگرمی کرنے کے چارٹ کو پُرکیا؟
  • ان مہارتوں پر عمل کرنے میں کوئی مشکل پیش آئی؟

سانس کی ورز ش کا چارٹ

ماں  سے پوچھیں کیا اس نے سانس لینے کی مشق کی اور اس نے سانس لینے کی مشق  کے چارٹ کو پُرکیا؟

اگر ماں ہوم ورک کرنے میں کامیاب رہی ہے یا کوشش کی ہے تو کھل کر ان کی تعریف کریں۔اگر نہیں کر پائی تو نہ کرنے کی وجہ پوچھیں اور ان کے مسائل حل کرنے کی کوشش کریں۔

ماں کے مسائل کو سمجھیں اور مسائل کے حل کے طریقے کو استعمال کرتے ہوئےمسئلے کو حل کریں۔

رازداری

ماں کے ساتھ ایک اچھا تعلق بنانے کے لیے اعتبار اور رازداری بہت اہم ہیں۔

ماں کو رازداری کے اصولوں کی یا ددہانی کروائیں اور ماں کو یقین دلائیں تاکہ وہ آپ سے کھل کر بات کر سکیں ۔

’ بر ائے مہربانی اپنی پر یشانیا ں اور مسائل مجھ سے شیئر کرنے میں کو ئی جھجھک محسوس نہ کر یں ۔ملاقات کے دوران آپ جو بھی معلو مات مجھے دیں گی وہ مجھ تک اور ہماری ٹیم تک ہی محدود رہیں گی ، تاہم اگر مجھے لگا کہ آپ کو یا کسی دوسرے کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہو ، تو ایسی صورتحال میں مجھے اختیار ہے کہ میں یہ معلومات متعلقہ ماہرین تک پہنچا سکوں تاکہ آ پ کی بروقت مد د کی جا سکے ‘۔

گھر والوں کی شمولیت کو یقینی بنانا

ہر ملاقات میں آپ اس بات کومدنظر رکھیں گے کہ جہاں بھی ماں کو گھرانے کی مدد کی ضرورت ہو وہاں گھرانےکی شمولیت کو یقینی بنائیں۔اس مقصد کو حاصل کرنے کے لیے کورس نمبر ۱ کے موڈیول نمبر ۲ کو دیکھ سکتے ہیں۔

یاد رکھیں: عام طور پر ماں سے اکیلے بات کرنا بہت مشکل ہوتا ہےاگر گھرانے کے باقی افراد بھی موجود ہیں تو ان کی خیریت بھی دریافت کریں ۔اگر وہ بات چیت میں شامل ہونا چاہتے ہیں تو انہیں شامل کریں۔ ان کی صحت کے بارے میں پوچھیں۔اور بات چیت کرتے ہوئے توجہ اور غور سے ان کی بات سنیں۔

ہوم ورک میں دی جانے والی سر گرمی کا مشاہدہ اور ماں اور بچے کے تعلق کی شخیص کرنا

ماں کو بتائیں :

”پچھلی ملاقات میں ہم نے بچے کو نئے الفاظ سکھانے سے متعلق سرگرمی پر بات کی تھی کہ گھر میں نہلانے کے دوران طریقوں کا استعمال کرکے بچے کو نئے الفاظ سکھا سکتے ہیں اب تک آپ ۴ مہارتوں ماں کو سیکھ چکے ہیں۔ان سکھائی گئی مہارتوں کا جائزہ لینے کے لیے اب آپ ان چار مہارتوں کا استعمال کرتے ہوئے بچے کے ساتھ سرگرمی کریں تاکہ میں سرگرمی کے دوران پیش آنے والی مشکلات کا جائزہ لے سکوں اور آپ کی بہتر رہنمائی کر سکوں ۔”

  • جب ماں بچے کے ساتھ سرگرمی کر رہی ہوتوآپ ماں اور بچے کے تعلق کی تشخیص کا سوالنامہ پُر کریں( یہ سوالنامہ پروگرام میٹیریل سیکشن میں موجود ہے)۔
  • سرگرمی کرنے کے بعد سوالنامے میں دی گئی تجویزات کا استعمال کرتے ہوئے ماں کو پیش آنے والے مسائل اور مشکلات پر بات چیت کریں ، پھر ماں کو سوالنامے میں دی گئی تجویزات دیں۔ ماں کا مہارتوں کا استعمال کرنے اور کوشش کرنے پر ماں کی تعریف کریں ۔

سرگرمی کےماں کو پیش آنے والی مشکلات کو بات چیت کے اصولوں کو مدنظر رکھتے ہوئے حل کریں۔