Lesson-4

لیسن نمبر 4 : پچھلی ملاقات میں ماں کو بتائے جانے والے پیغامات کی دوہرائی اور ہو م ورک سے متعلق ماں کو درپیش مشکلات کا مشاہدہ کرنا

دورانیہ:۱۵ منٹ

اسکے ساتھ پچھلی ملاقات میں دیئے جانے والا ہوم ورک کی بھی دوہرائی کروائی جائے گی۔

ماں اور گھرانے کو پچھلی ملاقات میں بتائے جانے والے پیغامات کی دہرائی کرائیں۔

:پچھلی ملاقات میں ہم نے بات کی تھی
1. صحت کے متعلق غیر صحت مند کام(رویے) کیسے نہ صرف آپ کے جسمانی احساسات اور رویوں پر بُرے طریقے سے اثر انداز ہوتے ہیں ،بلکہ آنے والے بچے کی صحت کو بھی متاثر کرتے ہے۔
2.. صحت مند سوچ اور رویو ں کے تین قدم کو استعمال کرتے ہوئے آپ اپنے غیر صحت مندرویوں کو کیسے تبدیل کر سکتے ہیں۔

ہوم ورک کی دوہرائی اور اس میں ماں کو پیش آنے والے ممکنہ مشکلات اور ان کا حل تلاش کرنا

پچھلے پیغامات کی دوہرائی کے بعد اب ماں سے ہو م ورک کے بارے میں پوچھیں گے اور صحت کے چارٹس کا جائزہ لیں گے

خوراک کا چارٹ ماں سے پوچھیں کہ کیا اس نے اپنی خوراک کا خیال رکھا اور خوراک کے چارٹس کو پُرکیا؟
آرام کا چارٹ ماں سے پوچھیں کہ کیا اس نے آرام کیا اور آرام کے چارٹ کو پُرکیا؟
موڈ کا چارٹ ماں سے پوچھیں کہ اس دوران اسکا موڈ کیسا رہا اور کیا اس نے موڈ کے چارٹ کو پُرکیا؟موڈ خراب رہنے پر ماں سے پوچھیں کہ اس نے ایسا کیوں محسوس کیا ؟
سانس کی ورز ش کا چارٹ ماں سے پوچھیں کیا اس نے سانس لینے کی مشق کی اور اس نے سانس لینے کی مشق کے چارٹ کو پُرکیا؟

اگر ماں ہوم ورک کرنے میں کامیاب رہی ہے یا کوشش کی ہے تو کھل کر ان کی تعریف کریں۔اگر نہیں کر پائی تو نہ کرنے کی وجہ پوچھیں اور ماں کو درپیش مسائل حل کرنے کی کوشش کریں۔

 ماں کے مسائل کو سمجھیں اور مسائل کے حل کے طریقے کو استعمال کرتے ہوئےمسئلے کو حل کرنے کے تین قدم یعنی،
1 )مسائل کو سمجھنا ،
2)ممکنہ حل تلاش کر نا،
3)لائحہ عمل ترتیب دینا کا استعمال کرتے ہو ئے مسئلے کو حل کریں اور اُس کے مطابق چارٹ کو تبدیل کریں۔

ان مسائل کو نو ٹ کر لیں تاکہ اگلی ملا قات میں ماں سے دوبارہ ان مسائل کے متعلق سوالات کر سکیں۔ماں کو گھر کی مشق کرنے پر مجبور نہ کیا جائے لیکن جتنا ہو سکے ماں کی مدد کریں، کیونکہ گھر کے لیے دی جانے والی مشق انکو ایک موقع دیتی ہے کہ وہ اپنی اور بچے صحت اور بچے سے تعلق کو بہتر بنانے کے مشقوں کو پریکٹس کر سکیں ۔

سائیکلوپس کے ذریعے نشاندہی کئے گئے ماں کے مسائل میں آنے والی بہتری کا جائزہ لینا

ما ں سے چھیں :

کیا وہ ان چند مسائل پر قابو پانے میں کامیاب رہی جن کے متعلق پچھلی ملاقات میں بات کی گئی تھی؟اگروہ ہاں کہیں تو ایسا کرنے پر اس کی حوصلہ افزائی کریں ، اگر ماں نے ایسا نہیں کیا تو اُس کے ساتھ مل کر مسائل کو حل کرنے کے دوسر ے طر یقوں کے بارے میں جانیں۔ اگر ماں گھر والوں کے سامنے ہچکچاہٹ یا جھجھک محسوس کر رہی ہے تو آپ اس کو اگلی ملاقات میں بات چیت کرنے کے لیے چھوڑ سکتے ہیں ۔اگر ایسا نہیں ہے تو ماں سے سوالات پوچھیں اور اُن کے جو ابات کو ر یکار ڈ کر یں ۔