Lesson-5

لیسن نمبر 5: سیشن کا تعارف : ماں اور بچے کا تعلق بہتر بنانا اور کھیل کی اہمیت کے بارے میں بتانا

دورانیہ: ۱۰ منٹ
بچے کی نشوونما ایک ایسا عمل ہے جس سے بچے کی ذہنی ،جسمانی، تخلیقی ،جذ باتی اور سماجی صلاحیتیں (جیسا کہ لوگوں کے ساتھ باہمی تعلق قائم کرنا اور زبان پر عبور حاصل کرنا وغیرہ) ایک ساتھ پروان چڑھ رہی ہوتی ہیں ۔عمرکے ہر مرحلے پر بچے کی ذہنی و جسمانی ضروریات مختلف ہوتی ہیں۔

ماں کو بتائیں کہ تحقیق سے یہ ثابت ہوا ہے کہ بچے کی زندگی کے ابتدائی دو سال اس کی ذہنی اور جسمانی نشوونما کے حوالے سے بہت اہمیت کے حامل ہیں۔اگر ان پہلے دو سالوں میں بچے کو پروان چڑھنے کے لئے مناسب ماحول جس میں مناسب غذا اور خاص طور پر پیار ،توجہ اور کھیل کے مواقع میسر نہیں ہو ں گے تووہ نہ صرف جسمانی طور پر کمزور ہو گا بلکہ اس ذہنی صلاحیتیں بھی متاثر ہوں گی۔ دنیا بھر میں کی گئی تحقیق کے مطابق بچے کے ساتھ باہمی تعلق اور کھیل دو ایسے طریقے ہیں جن کے ذریعے سے والدین اور خاندان کے دوسرے افراد اپنے بچوں کی شخصیت کو بہتر بنا کر انہیں زندگی کے ہر مرحلے پر کامیاب بنا سکتے ہیں۔ان دو طریقوں کو ایک دوسرے سے الگ نہیں کیا جا سکتا اور بچے کی پرورش کے دوران یہ دونوں اہم جزو ساتھ ساتھ چلتے ہیں۔

کھیل کا عمل بچے کی زندگی کے پہلے دن سے شروع ہوجاتا ہے!

اگر ماں باپ بچے کے ساتھ مختلف طریقو ں سے کھیلیں اور سرگرمیاں کریں تو یہ بچے کے ذہن کو بڑھاتا ہے اور بچے کی جسمانی نشوونما بھی بہتر ہوتی ہے۔ کھیل ماں اور بچے کے درمیان تعلق قائم کرنے کا اہم طریقہبھی ہےاورکھیل بچے کےسیکھنے کے لئے ضروری ہے۔ بچے کو جتنے زیادہ کھیل کے مواقع میسر ہوں گے ان کی صلاحیتیں اتنی ہی زیادہ بڑھیں گی ۔ بچہ ماں کو دیکھ کر حرکات کی نقل کرتا ہے جس سے بچہ سماجی میل جول سیکھتاہے، کھیل کے دوران ماں کا شفقت سے پیشں آنا، بچے کی دلچسپی کو مدنظر رکھنے سے بچے اور ماں کا تعلق مضبو ط ہوتا ہے۔ بچے کو کھیل کا ماحول فراہم کرنااس لئے بھی بہت ضروری ہے ۔کیونکہ کھیل کے ذریعے بچے اپنے اردگرماحول کا مشاہدہ کرتے ہیں۔اور نئی چیزوں کے بارے میں جاننے کی کوشش کرتے ہیں۔کھیل بچوں کو سوچنے اور مسائل کا حل نکالنےکے مواقع فراہم کرتا ہے۔ جوں جوں بچے کی عمر پڑھتی ہے۔اس کی جسمانی اور ذہنی صلاحیتیں بھی بڑھ رہی ہوتی ہے اور وہ آسان چیزوں سے مشکل چیزوں کو سمجھنے کی طرف بڑھ رہا ہوتا ہے۔اس مرحلے پر بچے کے سیکھنے کے عمل میں مدد دینے کیلئے ضروری ہے کہ بچے کے کھیل کے طریقوں میں بھی اس کے سیکھنے کی رفتار اور جسمانی نشوونما کے مطابق تبدیلی لائی جائے۔ باہمی تعلق اور کھیل کی اہمیت کو مدنظر رکھتے ہوئے آپ کوہر ملاقات میں کچھ ایسی مہارتوں کے بارے میں بتایا جائے گاجوان بچوں کے ساتھ باہمی تعلق مضبوط کرنے اورکھیلنے کے دوران استعمال کی جا سکتی ہیں ۔

لیسن نمبر ۵: سیشن کا تعارف : ماں اور بچے کا تعلق بہتر بنانےاور کھیل کی اہمیت کے بارے میں بتانا بچے کی نشوونما اور ماں بچے کے تعلق کو بہتر بنانے کی مہارتیں

بہترین پرورش پرگرام مندرجہ ذیل مہارتو ںکا استعمال کرتے ہوئے ماں اور بچے کے تعلق کو بہتر بنانے کی کوشش کرتا ہے۔

ان سب مہارتوں پر ہم باری باری ہرآنے والی ملاقاتوں میں بات کریں گے۔ آج کی ملاقات میں ہم پہلی دو مہارتوں کے بارے میں بات کریں گے: ہم سیکھیں گے کہ بچے کی حرکات و سکنات پر کیسے ردعمل دیں اور بچے کی تعریف کیسے کریں اور سرگرمیاں کر کے ان مہارتوں کو کیسے استعمال کر سکتے ہیں ۔ بچے کی حرکات کا مناسب ردعمل دینے سے کیا مراد ہے؟ بچے کی حرکات کا مناسب ردعمل دینے سے مراد ہے کہ بچے کےبول چال اور اشاروں(جیساکہ مختلف آوازں یا چہرے کے تااثرات ) پر دھیان دینا اور پھر ایسا جواب فراہم کرنا جو بچے کی ضروریات کو پورا کرتا ہو۔ اس طریقے سے ماں اور بچے کے تعلق کو فروغ ملتا ہے کیونکہ جب کوئی بچہ دیکھتا ہے کہ اس کے اشارے اس کی ضروریات کو پورا کر رہے ہیں تو وہ اپنے ماں سے بات چیت کرتا رہے گا اور خود کو محفوظ محسوس کرے گا۔جس سے ماں بچے کا تعلق بہتر ہو گا۔

تعریف کرنے سے کیا مراد ہے؟
تعریف کرنے سے مراد بچے کے مناسب حرکات کی حوصلہ افزائی کرنا، اس سے بھی ماں بچے کے تعلق کو فروغ دینے میں مدد ملتی ہے۔