Lesson-5

لیسن نمبر 5: ملاقات کا تعارف : بچے کو نت نئی مہارتیں سکھانےکی اہمیت سےماں کو آگاہ کرنا

دورانیہ: ۱۰ منٹ

بہترین پرورش پرگرام مندرجہ ذیل مہارتو ںکا استعمال کرتے ہوئے ماں اور بچے کے تعلق کو بہتر بنانے کی کوشش کرتا ہے۔

آج کی ملاقات میں ہم ماں اوربچے کے تعلق اور بچے کی نشوونما کو بہتر بنانے کے لیے چوتھی مہارت سیکھیں گے، جس کا نام ہے بچوں کو کھیل ہی کھیل میں نت نئی مہارتیں سکھانا ۔

  1. کچھ مہارتیں ایسی ہوتی ہیں جو بچہ اکیلا کر سکتا ہے مثلا آپکا بچہ کچھ کھیل یا کام خودکرتا ہو اور اس کو کرنے میں اسےآپ کی مدد کی ضرورت نہیں ہوتی مثلاًگھٹنوں کے بل چلنا,گاڑی کوپکڑکر اس کے حصوں کو دیکھنا وغیرہ، مگر کچھ مہارتیں یا نت نئے طریقے سیکھنے میں بچے کو اپنےبڑوں کی مدد درکار ہوتی ہے۔۔
  2. ذمہ دار والدین وہ ہوتے ہیں جو بچے کی نئی مہارتیں سیکھنے میں مدد کرتےہیں۔والدین کی مدد کے ذریعے بچہ کھیل ہی کھیل میں نئی مہارتیں سیکھ سکتا ہے۔ہماری مدد اسکو سرگرمی کو بہتر طریقے سے کرنے میں مدد دیتی ہے۔ کیونکہ بچوں میں سیکھنے کا مادہ کافی زیادہ ہوتا ہے ، اس لئے وہ والدین کے تعاون کے ساتھ بہت کم عرصے میں بہت کچھ سیکھ سکتے ہیں۔اسی لیےایک ذہین بچےکی پرورش میں ماں باپ کا کردار کافی اہم ہوتا ہے۔
  3. نئی مہارتیں سیکھنے کی مہارت پر عمل کرنے سے والدین بچوں کی مدد کرتے ہیں کہ وہ ایسی سرگرمیاں بھی کریں جو وہ پہلے اکیلے نہیں کر پاتے تھے مثلا چلنے کی کوشش کرنا۔ہمارا کام یہ ہے کہ ہم مشاہدہ کریں کہ بچہ کس حد تک کوئی بھی سرگرمی خود کرسکتاہے اور ہم کون سا ا گلا مرحلہ اسے سکھا سکتے ہیں۔جب ماں بچے کے ساتھ مل کے نئی مہارتیں سیکھنے میں مدد کرتی ہے تو بچے کا ماں پر اعتماد بڑھتا ہے ،اسے یہ محسوس ہوتا ہے کہ اس کی ماں اس کی مدد کرہی ہے اور یہ ماں اور بچے کے تعلق میں مضبوطی کا باعث بنتا ہے۔