Lesson-5

لیسن نمبر 5:ماں کا اردگرد کے لوگوں سے تعلق بہتر ہونا کیوں ضروری ہے؟

دورانیہ: ۱۰ منٹ

ماں کو بتائیں کہ ارد گرد لوگوں کے ساتھ ماں کا تعلق بہتر کرنا کیوں ضروری ہے ۔

’’ حاملہ ماں اور اُس کے ہونے والے بچے کے لیے ماں کا ارد گرد موجود لو گوں سےتعلق ہونا بہت ضروری ہے ۔جب ایک عورت حمل سے ہوتی ہے تو خاندان کی طرف سے ملنے والا جذباتی اورعملی سہارا اُس کے لیے بہت اہمیت کا حامل ہوتا ہے۔ یہ سہارا اُس کے لیے اطمینان اور سکون کاباعث ہوتا ہے۔ اس طرح کے سہارے کے بغیر حاملہ عورت پریشانی محسوس کر سکتی ہے، جو ڈیلیوری کے وقت اُس پر اثر انداز ہو سکتی ہے۔اس لیے خاندان والوں کی طرف سے صحیح سہارےیا مددکا ملنا ماں اور اُس کے بچے کی صحت کے لیے بہت ضروری ہے۔آج کی ملاقات  میں ہم اس بارے میں بات چیت کریں گے کہ کیسے گھر والے مل کر ماں کو بہترسہارا یا مددفراہم کر سکتے ہیں۔ ‘

یاد رکھیئے!

رازداری

ماں کے ساتھ ایک اچھا تعلق بنانے کے لیے اعتبار اور رازداری بہت اہم ہیں۔

ماں کو رازداری کے اصولوں کی یا ددہانی کروائیں اور ماں کو یقین دلائیں تاکہ وہ آپ سے کھل کر بات کر سکیں ۔

’ بر ائے مہربانی اپنی پر یشانیا ں اور مسائل مجھ سے شیئر کرنے میں کو ئی جھجھک محسوس نہ کر یں ۔ ملاقات کے دوران آپ جو بھی معلو مات مجھے دیں گی وہ مجھ تک اور ہماری ٹیم تک ہی محدود رہیں گی ، تاہم اگر مجھے لگا کہ آپ کو یا کسی دوسرے کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہو ، تو ایسی صورتحال میں آپ کی بھلائی کے لئے مجھے یہ معلومات متعلقہ ماہرین تک پہنچانی ہو گی تاکہ آ پ کی بروقت مد د کی جا سکے‘۔

گھر والوں کی شمولیت کو یقینی بنانا

ہر ملاقات میں آپ اس بات کومدنظر رکھیں گے کہ جہاں بھی ماں کو گھرانے کی مدد کی ضرورت ہو وہاں گھرانےکی شمولیت کو یقینی بنائیں۔اس مقصد کو حاصل کرنے کے لیے کورس نمبر ۱ کے موڈیول نمبر ۲ کو دیکھ سکتے ہیں۔

یاد رکھیں: عام طور پر ماں سے اکیلے بات کرنا بہت مشکل ہوتا ہےاگر گھرانے کے باقی افراد بھی موجود ہیں تو ان کی خیریت بھی دریافت کریں ۔اگر وہ بات چیت میں شامل ہونا چاہتے ہیں تو انہیں شامل کریں۔ ان کی صحت کے بارے میں پوچھیں۔اور بات چیت کرتے ہوئے توجہ اور غور سے ان کی بات سنیں۔