Lesson-6

لیسن نمبر 6: بچے کی حرکات و سکنات پر ردعمل کیسے دیں اور بچے کی تعریف کیسے کر سکتے ہیں؟

دورانیہ: ۱۰منٹ

ماں بچے کی حرکات کا مناسب ردعمل دینے اور تعریف کرنے کیلئے ماں کھیل اور سرگرمیوں میں مندر جہ ذیل مہارتوں کا استعمال کر سکتی ہے ۔

چہرے پر مسکراہٹ لاکر،تالیاں بجا کرِ، تعریف کرنے کے انداز میں کچھ بول کر بچے کی تعریف کرنا ( مثلاً ماں یہ کہے: ‘بہت اچھا’، ‘بہت اچھی کوشش کر رہے ہو’ ، ‘ ‘کتنے اچھے بچے ہو”) ۔
بچوں کی آنکھوں میں دیکھنا، بچے سے باتیں کر نا اوربچے کی آوازوں کا جواب دینا ۔
نرم لہجے میں بات کرنا
پیار کرنا،گلے لگانا،لاڈ کرنا، پیار سے تھپکی دینا، بچے سے شفقت سے پیش آنا
گدگدی کرنا
ماں کو بتائیں کہ بچے کی تعریف الفاظ اور کھل کر مسکراکر کریں!

ماں کو بتائیں کہ یہ چیزیں ماں اور بچے کے باہمی تعلق کو متاثر کرتی ہیں اور بچے کے سیکھنے کے عمل میں خلل ڈالتی ہیں، جیساکہ :

ماں کابچے کی حرکات و سکنات پر کوئی ردعمل نہ دینا(ماں بچے سے باتیں نہیں کرتی)۔
بچے کی حرکات کو کنٹرول کرنا /زبردستی کرنا
غصے سے بچے کی طرف دیکھنا اور بچے پر توجہ نہ دینا
ماں بچے کو توجہ یا شفقت سے نہیں چھوتی
بچے کے نامناسب رویے پر بچے کو ڈانٹنا، اس پر چیخنا چلانا( بچے کو اپنے سے دور کر لینا)
ان دو مہارتوں یعنی تعریف کرنے اور بچے کی حرکات و سکنات پر ردعمل دینے کا استعمال کرنے کے لیے ہم بچے کو غذا کھلانے کی سرگرمی کریں گے تاکہ ماں کی رہنمائی کرسکیں کہ وہ کیسے خوراک کے عمل کو مؤثر بناسکتی ہے۔