Lesson-6

لیسن نمبر 6: روزمرہ کی سرگرمیوں میں بچے کو نئے الفاظ کیسے سکھا سکتے ہیں؟

دورانیہ: ۱۰منٹ

جب ماں بچے کے ساتھ کوئی بھی سرگرمی کر رہی ہو یا کھیل کھیل رہی ہو تو اسکے پاس بہت سے ایسے مواقع ہوتے ہیں جن کا استعمال کرکے وہ بچے کو نئے الفاظ سکھا سکتی ہے ماں بچے سے بات کرنے کے ہر موقعے کو استعمال کر سکتی ہے مثال کے طور پر بچے کو کھانا کھلاتے ہوئے، بچے کو نہلاتے وقت ، بچے کے ساتھ ساادہ کھیل کھیل کھیلنا جیسا کہ لکا چھپی کھیلنا۔

  • کھیل اور سرگرمیوں کے دوران بچے کو نئے الفاظ سکھانے کے لیے طریقوں کا استعمال

کھیل اور سرگرمیوں کے دوران ماں بچے کو الفاظ سکھانے کے لیے ان طریقوں کا استعمال کرے ۔

  • بچے کو چیزیں دیتے ہوئے ان کا نام لے کر سکھا سکتی ہے۔ مثلاًماں بچے کو کھلونے کو دیتے ہوئے اسکا نام کے کر بولےمثلاً گڑیا، گیند وغیرہ۔ اسی طرح کھانے کھلانے کے دوران بھی ماں کھانے پینے کی چیزوں کے نام سکھا سکتی ہے۔
  • ماں چیزوں اور دکھا اور بول کر سکھائے۔ اس عمر میں بچے لفظوں کو سمجھنا سیکھتے ہیں، بچے دوسروں کی کہی ہوئی باتوں کو سمجھنے کے درجے کے آغاز پر ہوتے ہیں اور ان کو جواب الفاظ کے ساتھ ساتھ دکھا کر دے سکتے ہیں۔ مثال کے طور پر ‘ آپ کی ناک کہاں ہے؟ بچہ اس بات کا جواب الفاظ کے ذریعے نہیں دے سکتا یا اسے ناک لفظ نہیں سیکھا تو ماں ناک کی طرف انگلی کرے اور”ناک” لفظ بولے ۔
  • بچے کے ساتھ بات کرتے ہوئے الفاظ کو واضح اور صاف بولے: ماں الفاظ کی ادائیگی واضح کرے اور آواز کو دوستانہ بنائے۔ ماں کو بچے پرسکون کرنے کے لئے اس کے ساتھ نرم الفاظ استعمال کرنے چاہیئے اور کوشش کرنے پر بچے کی تعریف کرنی چاہیے۔

ان تمام مہارتوں کا استعمال کرنے کے لیے ہم ایک رورمزہ کی سرگرمی کرتے ہوئے یعنی بچے کو نہلانے کے دوران جسم کے اعضاء کے نام سکھائیں گے۔