Lesson-6

لیسن نمبر6: گھرانے کی شمولیت کو یقینی بنانا

ہم کورس نمبر ۱ کے موڈیول ۲ میں اس پر تفصیلاً بات کرچکے ہیں کہ ماں اور بچے کی اچھی صحت کویقینی بنانے کے لیے گھرانے کی شمولیت کو یقینی بنانا کیوں ضروری ہے۔
اب یہ باتیں گھرانے تک پہنچانا بہت ضروری ہیں۔

تصویر کے دو رخ دکھاکر گھرانے کی شمولیت کو یقینی بنانا

دورانیہ: ۱۰ منٹ

ماں اور گھرانے کے ساتھ مل کر تصویر کے دو رخ والی مہارت کریں جس کا مقصد گھرانے کی شملولیت کو یقینی بنانا ہے۔

ماں اور اس کے گھر والوں کو تصویر Aدکھائیں اور پوچھیں کہ اس تصویر میں کیا ہورہا ہے۔
تصویر B دکھائیں اور پوچھیں کہ اس تصویر میں انہیں کیا سمجھ آرہی ہے۔
ان سے پوچھیں کہ وہ کون سی تصویر جیسا گھرانہ پسند کریں گے؟
تصویر B کے انتخاب پر ان سے تصویر کو چننے کی وجہ پوچھیں۔
اب ان سے تصویر A کے بارے میں پوچھیں کہ اس تصویر میں گھرانے کو کیا مشکلات درپیش ہو سکتی ہیں؟
آپ تصویر A میں کن چیزوں کی طرف اشارہ کریں گے کہ گھرانے کو کسطرح کی مشکلات پیش ہیں؟

اپنا جواب تحریر کریں

جواب جمع کرائیں
آپ گھریلو اختلافات، باہمی تعاون کی کمی ، زندگی کے دوسرے مسائل اور صحت کے مسائل کی طرف اشارہ کرسکتے ہیں۔
اس سرگرمی کے بعد گھرانے کی شمولیت کی اہمیت کے بارے میں بتائیں۔
گھرانے کو بتائیں کہ
• کسی بھی معاشرے کا انحصار اسکی آنے والی نسلوں کی اچھی صحت پر ہوتا ہے۔
• اگر ہمارے بچے ذہین اور صحت مند ہوں گےتو وہ زندگی کی مشکلات کا مقابلہ اچھے طریقے سے کرسکیں گے اور اپنے خاندان اور معاشرے کیلئے ورثہ بنیں گے اور پڑ ھائی کے میدان میں کامیاب ہوں گے۔
• ہر گھرانہ اپنے بچوں کی بہتر پرورش کیلئے بہت سے طریقے جانتا ہے اور آپ کو اس بارے میں چند نئی معلومات دینا چاہتی /چاہتا ہوں۔
• یہ پروگرام آپ کے زندگی کے مسائل ختم نہیں کر سکتا اور نہ ہی ہم کوئی مالی مدد فراہم کر رہے ہیں۔
• یہ پروگرام صرف ماں اور بچے کی صحت بہتر کرنے میں مدد دےگا۔
• اس مقصد کے حصول کیلئے ہمیں ایک ٹیم بن کر کام کرنا ہوگا اور آپ کی اس مقصد کے حصول کیلئےمیں مدد کروں گی/گا۔
• گھر والوں اور ماں کو بتائیں کہ خاوند کا اپنی بیوی کی صحت اور بچے کی تربیت میں اہم کردار ہوتاہے۔
• گھر کے دوسرے افراد جیسے کہ نند جس کے اپنے بچے بھی ہوں یا وہ حاملہ ہو، وہ بھی اپنے تجربات سے معاون ثابت ہوسکتی ہے۔