Lesson-7

لیسن نمبر7: بچے کی توجہ برقرا ر رکھنے کے لیے لکاچھپی کی سرگرمی کرنا

دورانیہ: ۲۰ منٹ

سرگرمی سے متعلق ہدایات:

سب سے پہلے آپ ماں کے سامنے بچے کے ساتھ سرگرمی کریں گے اور ساتھ ساتھ ماں کو بتائیں گے کہ کیسے بچے کی توجہ سرگرمی میں برقرار رکھنی ہے۔ موڈیول میں دئیے گئے طریقوں کو مدنظر رکھ کر سرگرمی کریں گے۔

معلومات کو جانچنے کیلئے سوال

ابھی ہم نے بچے کی توجہ برقرار رکھنے کی بات کی ۔

ماں کن طریقوں کا استعمال کرکے بچے کی توجہ برقرار رکھ سکتی ہے؟

اپنا جواب تحریر کریں

جواب جمع کرائیں

بچے کے ساتھ سرگرمی کرتے ہوئے بچے کی توجہ برقرا ر رکھنے کے لیے سرگرمی کودلچسپ بنائے۔
سرگرمیوں اور کھیل کو دلچسپ اور نئے طریقے شامل کرنے سے بھی بچے کی توجہ برقرار رہتی ہے۔
ماں بچے کی تعریف کرے اور اس پر توجہ دے۔
ماں کو بتائیں :

”یہ تمام مہارتیں اہم ہیں۔ ہم لکا چھی کی سرگرمی میں دیکھیں گے کہ کسطرح ان تمام مہارتوں کا استعمال کرکے کہ ایک سادہ سرگرمی کے ذریعے بچے کی توجہ برقرا ر رکھ سکتے ہیں۔ پہلے میں بچے کے ساتھ سرگرمی کروں گی پھر میں آپ کو دعوت دوں گی کہ آپ ان مہارتوں کا استعمال کرتے ہوئے سرگرمی کریں۔ ”

خود سرگرمی کرنے کے بعد ماں سے کہیں کہ وہ بچے کے ساتھ سرگرمی کریں ۔ سرگرمی کا مشاہدہ کریں اور بعد میں ماں کو مثبت رائے دیں۔

بچے کے ساتھ لکا چھپی کھیلنا

سرگرمی کا مقصد: بچے کی توجہ برقرار کرنا/ماں کے ساتھ کھیل کو طویل کرنا

سرگرمی کا دورانیہ : ۱۵ منٹ

سرگرمی کا طریقہ کار:

ماں کو بتائیں کہ وہ آج کی ملاقات میں سیکھی گئی مہارتوں کا استعمال کرکے اس سادہ اور دلچسپ سرگرمی کو کر سکتی ہے۔ یہ نہ صرف بچے کے لیے دلچسپ ہے بلکہ ماں بھی کسی وقت بھی ٹائم نکال کر بچے کے ساتھ کر سکتی ہے۔
ماں بچے کی سطح پر اور اسکے سامنے بیٹھ جائے۔ ماں اپنا چہرہ ہاتھوں یا دوپٹےسے ڈھانپ لے اور آہستہ آہستہ ہٹائے۔ بچے کی توجہ حاصل کرنے کے لئے ماں بچے کا نام پکارے یا آوازیں نکالے۔
ماں بچے کے منہ پر دوپٹہ دے۔ اس بات کا خیال رہے کہ بچے کا سانس نہ بند ہو۔ آہستہ آہستہ بچے کے منہ سے دوپٹہ ہٹائے اور اپنا چہرہ دکھائے۔ بچے کی توجہ حاصل کرنے کے لئے ماں بچے کا نام پکارے ۔ جب بچہ ماں کو دیکھے تو ماں مسکرائے اور بچے کو پیار کرے۔
سرگرمی کو دلچسپ بنانے کے لئے ماں مختلف طریقے اپنا سکتی ہے۔ ماں گنگنا سکتی ہے ”مجھے ڈھونڈو”۔جب بچے کو ماں کا چہرہ نظر آئے تو ماں اپنے تاثرات سے حیرت کا اظہار کرے ۔
ماں کو بتائیں کہ اس سرگرمی میں بچے کی عمر کے لحاظ سے تبدیلی کی جاسکتی ہےمثلابچے کے پسندیدہ کھلونے کو کسی کپڑے کے نیچے چھپا کر ڈھوندنے کیلئے استعمال کر سکتی ہے ۔ اور بچہ گھٹنوں کے بل چلنے لگے تو گھر کا کوئی فرد دروازے کے پیچھے چھپ جائے اور بچے کو ڈھونڈنے کا کہے
ماں کو پیش آنے والی مشکلات کا جائزہ

سرگرمی کے دوران ماں کو پیش آنے والی مشکلات کو حل کریں۔ ماں کی بات توجہ اور ہمدردی سے سنیں

ماں کو اہم پیغام دیں :

سرگرمیوں کے دوران بچے کی توجہ برقرار رکھنےسے بچہ سیکھتاہے۔