Lesson-7

لیسن نمبر7: نہلانے کے دوران جسم کے اعضاء کے نام سکھانے کی سرگرمی کرنا

دورانیہ: ۲۰ منٹ

سرگرمی سے متعلق ہدایات:

سب سے پہلے آپ ماں کے سامنے بچے کے ساتھ سرگرمی کریں گے اور ساتھ ساتھ ماں کو بتائیں گے کہ کیسے ان طریقوں کااستعمال کرنا ہے۔

علم کو جانچنے کیلئے سوال

ابھی ہم نے بچے کو نئے الفاظ سکھانے کے طریقوں کی بات کی۔

ماں کن طریقوں کا استعمال کرکے بچے کو نئے الفاظ سکھا سکتی ہے؟

اپنا جواب تحریر کریں
جواب جمع کرائیں

  • ماں بچے کو چیزیں دیتے ہوئے ان کا نام لے کر سکھائے۔
  • ماں چیزوں اور دکھا اور بول کر سکھائے۔
  • .بچے کے ساتھ بات کرتے ہوئے الفاظ کو واضح اور صاف بولیں

ماں کو بتائیں :

” جیسا کہ پہلے ہم بات کر چکے ہیں کہ ماں بچے کے ساتھ مختلف سرگرمیاں کرسکتی ہے۔ ۔ ہم اس سرگرمی میں بچے کو نہلانے کے دوران سیکھی گئی مہارتوں کو مدنظر رکھ کر بچے کو جسم کے اعضاء سکھانے کی کوشش کریں گے۔پہلے میں بچے کے ساتھ سرگرمی کروں گی پھر میں آپ کو دعوت دوں گی کہ آپ ان مہارتوں کا استعمال کرتے ہوئے سرگرمی کریں۔ ”

خود سرگرمی کرنے کے بعد ماں سے کہیں کہ وہ بچے کے ساتھ سرگرمی کریں ۔ سرگرمی کا مشاہدہ کریں اور بعد میں ماں کو مثبت رائے دیں۔

بچے کو نہلانے کے دوران نئے الفاظ سکھانا

سرگرمی کا مقصد:بچے کو نئے الفاظ سکھانا

سرگرمی کا دورانیہ : ۱۵ منٹ

سرگرمی کا طریقہ کار:

  • ماں کو بتائیں کہ اس سرگرمی سے بچے کا ذہن متحرک ہوگا اور وہ باتوں ہی باتوں میں نئے الفاظ اور ا ن کا استعمال سیکھے گا۔
  • ماںکو کہیں کہ وہ بچے کا نام بلائے اور دیکھیں کہ اگر وہ نام پہچان لیتا ہے تو بچے کی تعریف کریں۔
  • ماں بچے کو جسم کے کسی حصے کا نام دکھا اور بول کر سکھائے مثال کے طور پر اس کی آنکھ کی طرف اشارہ کرے اور کہے ‘یہ آپکی آنکھ ہے۔’
  • اس کے علاوہ بچے کو چیزوں کے ناموں کے ساتھ ساتھ ہدایات دے کر بھی سکھا سکتے ہیں، جیسے بچے کو کپڑے پہناتے وقت ماں بچے سے کہے کہ ‘ اپنا بازو اٹھاؤ’اگر وہ ماں کی بات سمجھ کر بازو اٹھائے تو ماں بچے کو پیار کرے اور اس کی حوصلہ افزائی کرے۔
  • بچے کی عمر اور سیکھنے کی صلاحیتوں کے مطابق بچے کو دو لفظوں پر مبنی جملے سکھائیں، جیسے پانی دو ، ابو آئے وغیرہ۔
    • ماں کو پیش آنے والی مشکلات کا جائزہ

      سرگرمی کے دوران ماں کو پیش آنے والی مشکلات کو حل کریں۔ ماں کی بات توجہ اور ہمدردی سے سنیں۔

      ماں کو اہم پیغام دیں :

      ماں روزمرہ سرگرمیوں کا استعمال کرکے بچے کو نئے الفاظ سکھا سکتی ہے۔